اے محبت سوچنا تو بھی کبھی آرام سے
Poet: وشمہ خان وشمہ By: وشمہ خان وشمہ, Malaysiaاے محبت سوچنا تو بھی کبھی آرام سے
کیا ملا تجھ کو سرِ بازار اس نیلام سے
رنج و غم کی بارشوں میں تُو بھی تو رسوا ہوئی
حرف تجھ پر بھی تو آیا گردشِ ایام سے
میں نے تو شعر و سخن سے کر کے دیکھی دوستی
تو بتا کیا تو نے پایا اس شبِ گمنام سے
رو رہی ہے رات کی یہ تیرگی دل تھام کے
زندگی چیخی یہاں جب بے وجہ الزام سے
منزل مقصود وشمہ آج پھر ہے منتظر
رائیگاں ہے میرا اب شکوہ وفا کے گام سے
More Love / Romantic Poetry
وہ پھول اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا وہ پھول اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا
میں اس کے نام کو باتوں میں رکھ کے بھول گیا
وہ ایک خواب جو آنکھوں میں پل رہا تھا کبھی
میں اس کو بند دریچوں میں رکھ کے بھول گیا
تری یادوں کے چراغوں کی روشنی لے کر
میں رات بھر کئی خوابوں میں رکھ کے بھول گیا
تری نگاہ کے نشّے کا کیا کروں آخر
میں دل کو تیری شرابوں میں رکھ کے بھول گیا
بتاؤ ان تری یادوں کا سلسلہ کیا ہے
میں اپنے آپ کو باتوں میں رکھ کے بھول گیا
وہ ایک خط جو محبت کی داستاں تھا کبھی
میں اس کو اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا
چھپائے رکھا تھا شہزاد دل میں مدت سے
میں اس کا ذکر بھی باتوں میں رکھ کے بھول گیا

Ab shahzad