اک پاگل سی لڑکی
Poet: رضوانہ مقبول By: Rizwana maqbool, Jauharabadاک پاگل سی لڑکی
نجانے کیوں اداس سی
بیٹھی ہوئی تھی
آنکھوں پہ ہاتھ رکھے
ہلکی سی نم آنکھوں میں
کچھ ادھورے خواب لیے
اک پاگل سی لڑکی
ھونٹوں پہ ہلکی سی
مسکراہٹ اور
دل میں غم لیے
زلفوں کو الجھاتی ہوئی
بیٹھی ہوئی تھی
اک پاگل سی لڑکی
ناجانے کیوں سپنوں کو
اک لڑی میں پروئے
اپنی آشاء میں
پلنے والی
بیٹھی ہوئی تھی
اک پاگل سی لڑکی
More Love / Romantic Poetry
وہ پھول اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا وہ پھول اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا
میں اس کے نام کو باتوں میں رکھ کے بھول گیا
وہ ایک خواب جو آنکھوں میں پل رہا تھا کبھی
میں اس کو بند دریچوں میں رکھ کے بھول گیا
تری یادوں کے چراغوں کی روشنی لے کر
میں رات بھر کئی خوابوں میں رکھ کے بھول گیا
تری نگاہ کے نشّے کا کیا کروں آخر
میں دل کو تیری شرابوں میں رکھ کے بھول گیا
بتاؤ ان تری یادوں کا سلسلہ کیا ہے
میں اپنے آپ کو باتوں میں رکھ کے بھول گیا
وہ ایک خط جو محبت کی داستاں تھا کبھی
میں اس کو اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا
چھپائے رکھا تھا شہزاد دل میں مدت سے
میں اس کا ذکر بھی باتوں میں رکھ کے بھول گیا

Ab shahzad