اجنبی دیاروں میں پھر رہے ہیں آوارہ
Poet: Habib Jalib By: TARIQ BALOCH, HUB CHOWKIاجنبی دیاروں میں پھر رہے ہیں آوارہ
اے غمِ جہاں تو نے یہ بھی دن دکھائے ہیں
تیرے بام و در سے دور تیرے رہگزر سے دور
رات کی سیاہی ہے تیرگی کے سائے ہیں
اس نگاہ سے جالب رسم و راہ کی خاطر
ہم نے کم نگاہوں کے ناز بھی اٹھائے ہیں
More Sad Poetry






