سرکاری اداروں کی نجکاری میں پیپلز پارٹی رکاوٹ قرار

image

مسلم لیگ کے رہنما اور وفاقی وزیر برائے سرمایہ کاری قیصر احمد شیخ نے اداروں کی نجکاری میں پیپلز پارٹی کو رکاوٹ قرار دے دیا۔

قیصر احمد شیخ نے کہا کہ پیپلز پارٹی سے نجکاری کے معاملے پر مذاکرات ہوتے رہتے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ اس کو ناراض کرنے سے ہماری حکومت نہیں رہ پائے گی۔

وفاقی وزیر نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی سرکاری اداروں کی نجکاری کے خلاف ہے، اس کی وجہ سے نجکاری کا عمل آگے نہیں بڑھ پا رہا۔

قیصر احمد شیخ نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا نجکاری کے خلاف منشور ہے، یہ کوئی نئی بات نہیں، لیکن مسلم لیگ (ن) کی ہمیشہ سے پرائیویٹائزشن کی پالیسی رہی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US