سپر سکس ٹورنامنٹ: بھارتی کھلاڑیوں نے ایک بار پھر پاکستانی ٹیم سے ہاتھ ملانے سے انکار کر دیا

image

سپر سکس ٹورنامنٹ میں بھارتی کھلاڑیوں نے ایک بار پھر پاکستان کے کھلاڑیوں سے میچ سے قبل ہاتھ ملانے سے انکار کر دیا۔ یہ واقعہ جمعے کے روز دونوں ٹیموں کے درمیان ہونے والے میچ سے قبل پیش آیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی نوجوان ٹیم، جس کی قیادت عباس آفریدی کر رہے ہیں، اس وقت ٹورنامنٹ میں شریک ہے جس میں مختلف ممالک کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ تاہم، بھارتی ٹیم نے ٹاس سے قبل روایتی ہینڈ شیک سے گریز کیا، جو کہ ایشیا کپ میں پیدا ہونے والے تنازعے کی یاد تازہ کر گیا۔

میچ بارش کے باعث متاثر ہوا اور ڈی ایل ایس میتھڈ کے تحت بھارت کو دو رنز سے فاتح قرار دیا گیا۔

بھارتی ٹیم میں تجربہ کار کھلاڑی دنیش کارتک، رابن اُتھاپا اور اسٹورٹ بنی شامل تھے، جب کہ پاکستان کی جانب سے زیادہ تر نوجوان کھلاڑی میدان میں اُترے۔

میچ میں رابن اُتھاپا نے 28 رنز کی نمایاں کارکردگی دکھائی، جب کہ پاکستان کی طرف سے محمد شہزاد نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ پاکستان کو 87 رنز کا ہدف ملا، تاہم بارش کے باعث کھیل رک گیا۔ اس وقت خواجہ نافع 18 اور عبدالصمد 16 رنز پر ناٹ آؤٹ تھے۔

یاد رہے کہ پاکستان نے اپنے ابتدائی میچ میں کویت کو شکست دی تھی، تاہم بھارت کے خلاف میچ میں نہ صرف بارش نے نتیجہ متاثر کیا بلکہ بھارتی کھلاڑیوں کے رویے نے بھی شائقین کو مایوس کیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US