وہاب ریاض کو کوئی نئی ذمہ داری نہیں دی گئی، پی سی بی کی وضاحت

image

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے واضح کیا ہے کہ سابق ٹیسٹ فاسٹ بولر وہاب ریاض کو کوئی نئی ذمہ داری نہیں سونپی گئی۔

پی سی بی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وہاب ریاض بطور کنسلٹنٹ بورڈ کے ساتھ منسلک ہیں اور مختلف ٹیموں کے ساتھ مشاورتی کردار ادا کر رہے ہیں، تاہم انہیں اس وقت کوئی نیا اسائنمنٹ نہیں دیا گیا۔

یہ وضاحت اس وقت سامنے آئی جب میڈیا میں یہ خبریں گردش کرنے لگیں کہ وہاب ریاض کو پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کے ساتھ کنسلٹنٹ کے طور پر تعینات کیا گیا ہے اور وہ ٹیم کے انتظامی و کارکردگی کے معاملات دیکھیں گے۔

اعلامیے میں پی سی بی نے ان خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ وہاب ریاض کی موجودہ حیثیت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

واضح رہے کہ وہاب ریاض گزشتہ دو سالوں سے پی سی بی کے ساتھ مختلف عہدوں پر منسلک رہے ہیں، وہ ماضی میں چیف سلیکٹر کے فرائض بھی انجام دے چکے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US