پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز ملتان سلطان کے مالک علی ترین نے دنیا کے سامنے پاکستان کرکٹ بورڈ کے نوٹس کو پھاڑ کر جنگ کا اعلان کر دیا۔
علی ترین نے سوشل میڈیا پر ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں انہوں نے طنزیہ انداز میں پاکستان کرکٹ بورڈ جس طرح پاکستان سپر لیگ کو چلا رہا ہے اس کا مذاق اڑایا ہے۔
ساتھ ہی ساتھ انہوں نے ویڈیو کے اخر میں بورڈ کا نوٹس دکھاتے ہوئے اس کو پھاڑ دیا اور ایک طرح سے یہ بتا دیا کہ وہ پی سی بی سے ہر قسم کی لڑائی لڑنے کو تیار ہیں۔
علی ترین کا تعلق ایک بڑے کاروباری اور سیاسی اثر ورسوخ رکھنے والے خاندان سے ہے۔ جمعرات کو یہ بات سامنے آئی تھی کہ پی سی بی نے علی ترین کو ایک نوٹس بھیجا ہے جس میں ان کے خلاف پی ایس ایل کے کنٹریکٹ کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے اور ان کو کہا گیا ہے کہ اگر وہ معافی نہیں مانگیں گے تو نہ صرف ان کو ہمیشہ کے لیے پی ایس ایل سے بلیک لسٹ کیا جا سکتا ہے اور ملتان سلطان کا کنٹریکٹ بھی ختم کیا جا سکتا ہے۔