لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے 8 خوارج کو ہلاک کردیا۔
سیکیورٹی فورسز نے لکی مروت کے علاقے سلطان خیل میں افغان طالبان کی پراکسی خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی۔
کارروائی کے دوران 8 خوارج کو ہلاک کرکے ان کے قبضے سے بھاری اسلحہ اور بارود برآمد کرلیا گیا۔