باجوڑ میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام، بارود سے بھری گاڑی تباہ

image

سیکیورٹی فورسز نے باجوڑ کی تحصیل ماموند کے علاقے تنگئی میں دہشت گردوں کے بڑے منصوبے کو ناکام بنا دیا۔ کارروائی کے دوران بارود سے بھری گاڑی کو بروقت کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کے ذریعے تباہ کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق اطلاعات موصول ہوئی تھیں کہ فتنہ الخوارج سے وابستہ دہشت گردوں نے بارودی مواد سے بھری ایک گاڑی کو سول آبادی میں دھماکے سے اڑانے کا منصوبہ بنا رکھا تھا۔ سیکیورٹی فورسز نے فوری کارروائی کرتے ہوئے گاڑی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔

خوش قسمتی سے کارروائی کے دوران کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز نے مشکوک گاڑی کو بروقت پکڑ کر محفوظ طریقے سے ناکارہ بنا دیا جس سے ممکنہ بڑے سانحے سے بچاؤ ممکن ہوا۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ واقعے کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے جبکہ اسمگلنگ روٹس کی نشاندہی اور دہشت گرد نیٹ ورک کے سہولت کاروں تک رسائی کے لیے تحقیقات بھی جاری ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US