سعودی عرب ، شاہی فرمان جاری، مختلف وزارتوں میں اہم تقرریاں

image

ریاض ۔16مئی (اے پی پی):سعودی گرمانروا خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے متعدد شاہی فرامین جاری کیے ہیں۔عرب نیوز کے مطابق شاہ سلمان نے شہزادہ ڈاکٹر عبد العزیز بن محمد بن عبد العزیز عیاف آل مقرن کو اپنا مشیر خاص مقرر کیا ہے۔

شاہ سلمان نے نائب وزیر نیشنل گارڈ عبد المحسن بن عبد العزیز التویجری کو اپنے منصب سے سبکدوش کرکے ایوان شاہی میں مشیر مقرر کردیا ہے۔شاہی فرمان میں شہزادہ ڈاکٹر عبد العزیز بن محمد بن عبد العزیز بن عیاف آل مقرن کو نائب وزیر نیشنل گارڈ کی بھی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔شاہ سلمان نے خالد بن محمد بن عبد العزیز العبد الکریم کو سیکریٹری کابینہ مقررکیا ہے۔شاہی فرمان میں شیہانہ بنت صالح بن عبد اللہ العزاز کو نائب سیکریٹری کابینہ کے منصب سے سبکدوش کرکے ایوان شاہی میں مشیر مقرر کر دیا گیا ہے۔اسی طرح مازن بن ترکی بن عبد اللہ السدیری کو کابینہ کونسل میں مشیر مقرر کیا گیا ہے۔

انجینئر سامی بن عبد اللہ مقیم کو سعودی ڈیٹا اور مصنوعی ذہانت اتھارٹی میں نائب سربراہ جبکہ الربدی بن فہد بن عبد العزیز کو قومی ڈیٹا ادارے کے سربراہ کے طور پر مقرر کیا گیا ہے۔شاہ سلمان نے عبد المحسن بن سعد عبد المحسن کو نائب وزیر خزانہ، عبد العزیز بن سعود بن عبد العزیز الدحیم کو نائب وزیر تجارت، ڈاکٹر عبد اللہ بن علی بن محمد الاحمری کو نائب وزیر صنعت اور انجینئر انس بن عبد اللہ بن حمد الصلیع کو نائب وزیر سیاحت مقرر کیا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.