کنگز کپ: الاتحاد فٹبال کلب پر ایک لاکھ 40 ہزار ریال جرمانہ عائد

image

سعودی عرب میں کھیلے جانے والے کنگز کپ کے سیمی فائنل میں الہلال کلب سے 1-2 گول کی شکست کے بعد الاتحاد کلب پر اس کے کھلاڑیوں اور شائقین کی بدتمیزی پر ایک لاکھ 40 ہزار ریال جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

عرب نیوز کے مطابق سعودی عربین فٹ بال فیڈریشن کی تادیبی اور اخلاقیاتی کمیٹی کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اتحاد کلب کے کھلاڑی عبدالرزاق حمداللہ اور سعد الموسیٰ پر میچ کے بعد اپنے فرائض میں غفلت پر تقریباً 5300 ڈالر فی کس جرمانہ ہوا ہے۔

فٹبال فیڈریشن کی تادیبی کمیٹی نے جدہ  کے الاتحاد کلب پر 27 ہزار ڈالر کا جرمانہ بھی عائد کیا جب نظم و ضبط میں کمی کے باعث الاتحاد کلب کے حامی شائقین نے سٹینڈز سے مخالف کھلاڑیوں پر بوتلیں پھینکیں۔

شائقین کی جانب سے کی جانے والی ان حرکات اور واقعات کے نتیجے میں کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی تاہم  ایتھکس کمیٹی نے  کہا ہے کہ جرمانے کے فیصلوں پر اپیل کا حق نہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.