سفیر آمنہ بلوچ کی زیرصدارت محفل مشاعرہ ، سفیر نےثقافتی تبادلوں کی اہمیت کو اجاگر کیا

image

برسلز ۔4مئی (اے پی پی):یورپی یونین، بیلجیئم اور لکسمبرگ میں پاکستان کی سفیر آمنہ بلوچ نے برسلز میں محفل مشاعرہ کی صدارت کی۔ پاکستان پریس کلب بیلجیئم کے زیر اہتمام یہ تقریب پاکستان کے معروف صحافی خالد حمید فاروقی مرحوم کی دوسری برسی کی مناسبت سے منعقد کی گئی ۔

بیلجئیم میں پاکستانی سفارتخانہ کے بیان کے مطابق محفل مشاعرہ کے نام سے معروف اس تقریب میں بیلجیئم، جرمنی اور یورپ کے مختلف حصوں سے شاعروں نے شرکت کی جنہوں نے اردو اور پنجابی شاعری میں اپنی ادبی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا اور اپنی دلکش شاعری کے ذریعے سامعین کو اپنے سحر میں جکڑ لیا۔

سفیر آمنہ بلوچ نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے ثقافتی تبادلوں کی اہمیت کو اجاگر کیا اور مستقبل میں اس طرح کی مزید تقریبات کی امید ظاہر کی۔ اس موقع پر پاکستان اور یورپ کے درمیان مشترکہ ادبی ورثے کو اجاگر کرتے ہوئے خالد حمید فاروقی کو بھرپور خراج عقیدت پیش کیا گیا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.