اس گھر کے لوگوں کا دل جسم کے کس حصے میں موجود ہے؟ جان کر ڈاکٹر بھی حیران رہ گئے! دیکھیں

image

"کچھ دن پہلے امی کو سینے میں تکلیف ہوئی. جب معائنہ ہوا اور مختلف ٹیسٹ کیے گئے تو پتا چلا کہ امی کا دل بائیں نہیں بلکہ دائیں جانب ہے.

یہ کہنا صوبہ سندھ کے شہر قمبر شہداد کوٹ میں رہنے والے ایسے نوجوان کا ہے جن کے سمیت ان کے گھر کے 6 افراد کا دل دائیں جانب ہے.

اس خاندان کے چھ افراد میں گھر کے سربراہ خدا بخش سیلرو کی 53 سالہ بیوی، 60 سالہ سالی، دو نوجوان بیٹے اور 22 سالہ بیٹی اور 6 ماہ کا نواسہ بھی شامل ہے جبکہ ڈاکٹر بھی اس خاندان کو انتہائی تعجب سے دیکھتے ہیں کیونکہ اس جسمانی تبدیلی کو رکھنے والا یہ دنیا کا سب سے بڑا خاندان سمجھا جارہا ہے.

ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ اس طرح کی جسمانی تبدیلی ہونے کے چانسز صرف ایک فیصد ہوتے ہیں جبکہ ان کا پورا خاندان ہی دائیں جانب دل رکھتا ہے. خاندان کا کہنا ہے کہ ان کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کیا جائے.


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.