فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت کی قرارداد کے مسودے کو ویٹو کرنے کے امریکی فیصلے پر افسوس ہے، ترجمان دفتر خارجہ

image

اسلام آباد۔19اپریل (اے پی پی):پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں گزشتہ رات ہونے والی بحث کے نتیجے، اتفاق رائے تک نہ پہنچنے اور فلسطین کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں رکنیت کی سفارش کرنے میں ناکامی پر سخت مایوس کا اظہار کیا ہے۔ دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے جمعہ کو یہاں پریس بریفنگ میں کہا کہ ہمیں فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے والی قرارداد کے مسودے کو ویٹو کرنے کے امریکی فیصلے پر افسوس ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ فلسطین کو اقوام متحدہ میں شامل کرنے کا وقت آگیا ہے، یہ 75 سال سے فلسطینی عوام کے ساتھ ہونے والی تاریخی ناانصافی کو درست کرنے کی جانب ایک قدم ہوگا اور یہ ان کے حق خود ارادیت کی تصدیق کرے گا۔ ترجمان نے کہا کہ فلسطینی عوام کو 4 جون 1967 کی سرحدوں کے اندر ایک آزاد و خودمختار اور متصل فلسطینی ریاست میں رہنے کا موروثی حق حاصل ہے جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.