آئیگا سویٹیک اور ایماراڈو کانو نے سٹٹگارٹ اوپن ٹینس ویمنز کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی

image

سٹٹگارٹ۔19اپریل (اے پی پی):پولینڈ کی نامور ٹینس سٹار اور عالمی نمبر ایک آئیگا سویٹیک اور برطانوی ٹینس سٹار ایماراڈو کانو نے سٹٹگارٹ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔

پولینڈ کی ٹاپ سیڈڈ آئیگا سویٹیک نے ویمنز سنگلز مقابلوں کے پری کوارٹر فائنل میچ میں بیلجیم کی ایلیس مرٹینز کو شکست دے کر ٹاپ ایٹ رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا جبکہ برطانوی ٹینس سٹار ایماراڈو کانو نےٹاپ 16 میچ میں جمہوریہ چیک کی حریف کھلاڑی لنڈا نوسکووا کو مات دے کر کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔

سٹٹگارٹ اوپن ٹینس ایونٹ کے دلچسپ مقابلے جرمنی کے بڑے شہر سٹٹگارٹ کے پورش ایرینا میں جاری ہیں۔خواتین کے سنگلز مقابلوں کے پری کوارٹر فائنل مرحلے میں پولینڈ کی ٹاپ سیڈڈ آئیگا سویٹیک نے شاندار کارکردگی کامظاہرہ کرتے ہوئے بیلجیئم کی حریف کھلاڑی ایلیس مرٹینز کو سٹریٹ سیٹس میں 3-6 اور 4-6 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

ایک اور میچ میں برطانیہ کی ایماراڈو کانو نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے جمہوریہ چیک کی حریف کھلاڑی لنڈا نوسکووا کو سٹریٹ سیٹس میں 0-6 اور 5-7 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا،جہاں برطانوی فاتح کھلاڑی کا مقابلہ پولینڈ کی عالمی نمبر ایک آئیگا سویٹیک سے ہوگا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.