مشرق وسطی جنگ کے دھانے پر ہے، سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ

image

اقوام متحدہ ۔19اپریل (اے پی پی):اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش نے غزہ میں ساڑھے چھ ماہ سے جاری جنگ کے بعد ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدہ صورت حال کو خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے مشرق وسطی ایک مکمل جنگ کے دھانے پر کھڑا ہے۔ العربیہ اردو کے مطابق انتونیو گوتریش نےسلامتی کونسل کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی جنگ نے غزہ میں انسانی جہنم کی صورت حال پیدا کر دی ہے۔اجلاس میں ایران اور اردن کے وزرائے خارجہ سمیت دیگر ممالک کے وزرائے خارجہ بھی موجود تھے۔

انہوں نےتمام فریقین سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کا مطالبہ کیا۔انہوں نے کہا کہ ایک غلط اندازہ ، ایک غلط بات اور ایک غلطی بھی ناقابل تصور نتائج پیدا کر سکتی ہے۔ اگر ایسا ہو گیا تو یہ بہت خطرناک چیز ہو گی،جو علاقائی سطح پر تنازعہ کا باعث بن سکتی ہے اور اس صورت حال میں ملوث فریقین کے لیے بہت تباہ کن ہو گی۔

انتونیو گوتریش نے ایرانی قونصلیٹ پر حملے اوراسرائیل پر ڈرون حملے کرنے پر دونوں ممالک کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مؤخر الذکر نے حالات کو مزید سنگین بنا دیا ہے۔ اس لئے اب وقت آگیا ہے کہ انتقامی کارروائی کے خونی چکر کو ختم کیا جائے اسے روکنے کا وقت آگیا ہے۔

سیکرٹری جنرل نے کہا کہ بین الاقوامی برادری کو ایسے کسی بھی اقدام کو روکنے کے لیے مل کر کام کرنا چاہیے جو مشرق وسطیٰ کو جنگ کے دھانے کی طرف دھکیل سکتا ہے، جس کے شہریوں پر تباہ کن اثرات مرتب ہوں گے۔ مجھے واضح کرنے دیں کہ یہ خطرات کئی محاذوں پر بڑھ رہے ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.