شاہ سلمان مرکز کا یمن کے لیے ورلڈ فوڈ پروگرام کے ساتھ معاہدہ

image

ریاض ۔19اپریل (اے پی پی):شاہ سلمان مرکز اور عالمی ادارہ خوراک کے درومیان یمن میں قلت خوراک سے نمٹنے اور متاثرین کو مناسب غذا کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے معاہدے پردستخط کیے گئے ہیں۔ایس پی اے کے مطابق نے یمن میں خوراک کی قلت کے حوالے سے جاری رپورٹ کے حوالے سے کہا ہے کہ شاہ سلمان امدادی مرکز کی جانب سے ورلڈ فوڈ پروگرام کے ساتھ 4 ملین 85 ہزار ڈالر کا معاہدہ کیا ہے جس کے تحت یمن میں متاثرین کی امداد کےلیے غذائی ضرورتوں کی کمی کو پورا کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

معاہدے پر شاہ سلمان مرکز کے نگران اعلی ڈاکٹر عبداللہ بن عبدالعزیز الربیعہ جبکہ ورلڈ فوڈ پروگرام کی سی ای او سینڈی مکین نے دستخط کیے ہیں۔غذائی ضرورتوں کی فراہمی کے حوالے سے پروگرام کے تحت ان علاقوں پر فوری توجہ دی جائے گی جہاں شدید غذائی قلت ہے۔ شیرخوار بچوں کی ماوں کے لیے فوڈ سپلیمنٹس بھی فراہم کیے جائیں گے تاکہ بچوں کی بہتر نشوونمو کو یقینی بنایا جاسکے۔ایک اندازے کے مطابق شاہ سلمان مرکز کی جانب سے فراہم کی جانے والی رقم سے 86 ہزار سے زائد افراد مستفیض ہوں گے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.