ترقی کے لیے سیاسی تقسیم اور افراتفری کا خاتمہ ضروری: شہباز شریف

image

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ترقی کے لیے سیاسی تقسیم اور افراتفری کا خاتمہ ضروری ہے۔

جمعے کو اسلام آباد میں انسداد سمگلنگ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے سمگلنگ کو ترقی کی راہ میں رکاوٹ اور ملکی نقصان کا باعث قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کی راہ روکنے کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں۔

اجلاس میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور چاروں صوبوں کے وزرائے اعلٰی بھی شریک ہوئے۔

انہوں نے بشام میں چینی شہریوں پر خودکش حملے کا حوالہ دیا اور کہا کہ اس سے پاکستان کے مستقبل کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی۔

’ دشمن تاک میں ہے اور اس کی سازشوں کو ناکام بنانا سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔‘

انہوں نے بتایا کہ اتحادی حکومت نے 2022 میں ڈھائی لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی منظوری دی تھی۔

’جو چینی ہم بیچ کر ڈالر کما سکتے ہیں وہ افغانستان سمگل ہو جاتی ہے۔‘

ان کا کہنا تھا کہ نگراں حکومت کے دور میں سمنگلنگ کے خاتمے کے لیے ٹھوس اقدامات کیے گئے جس میں تمام صوبوں نے بھی ساتھ دیا۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ملک کو بے پناہ چیلنجز کو سامنا ہے، معیشت کو کنٹرول کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ رواں براس کے محصولات کا تخمینہ نو کھرب روپے ہے اور دو ہزار سات سو ارب کے ٹیکسوں سے متعلق مقدمات عدالتوں میرالتوا ہیں۔

’اگر یہ یا اس کا آدھا پیسہ بھی حاصل ہو جائے تو قرضوں میں کمی آ سکتی ہے، کینسر کے ہسپتال بن سکتے ہیں۔‘

ان کے مطابق ’ہم چاہتے ہیں کہ ملک سے سیاسی تقسیم اور افراتفری کا خاتمہ ہو۔‘

انہوں نے بتایا کہ ملک میں چار سو سے پانچ سو ارب روپے کی بجلی کی چوری ہوتی ہے جس کو روکنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

شہباز شریف نے بتایا کہ ایف بی آر کو ڈیجیٹائز کرنے کا نظام بنا لیا گیا ہے اس پر کام ہو رہا ہے اور جلد مکمل کر لیا جائے گا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.