میٹرک بورڈ نے 2019 کے (پکا) سرٹیفکیٹ جاری کرنے کا اعلان کر دیا

image
کراچ: ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے میٹرک سالانہ اور ضمنی امتحانات 2019 کے (پکا) سرٹیفکیٹ جاری کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ میٹرک بورڈ کے چیئرمین سید شرف علی شاہ کے مطابق طلباء و طالبات کے سرٹیفکیٹ ان کی درسگاہوں کو جاری کئے جا رہے ہیں تمام طلباء و طالبات اپنے اپنے اسکولوں سے ہی سرٹیفکیٹ حاصل کرسکیں گے۔ انہوں نے اسکولوں کے سربراہان سے کہا ہے کہ وہ اپنے با اختیار نمائندے یا سینئر اساتذہ کو شناختی کارڈ کی فوٹو کاپی، آفس کارڈ اور اتھارٹی لیٹر کے ساتھ مقررہ تاریخوں میں میٹرک بورڈ کے متعلقہ سیکشن گراؤنڈ فلور کمرہ نمبر 23 بلاک بی میں بھیج کر صبح 9:30بجے سے سہ پہر 1 بجے تک جبکہ جمعہ کوصبح 9:30 سے سہ پہر 12:00 بجے تک سرٹیفکیٹ حاصل کر سکتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق 16 ستمبر کو نیو کراچی، نارتھ ناظم آباد، گلبرگ۔20 ستمبر کو جمشید ٹاؤن، گلشن اقبال، لیاقت آباد،23 ستمبر کوگارڈن، صدر، لیاری ٹاؤن۔27 ستمبر کوکیماڑی، سائٹ، اورنگی ٹاؤن، بلدیہ ٹاؤن، لانڈھی، شاہ فیصل ٹاؤن، کورنگی، ملیر، بن قاسم اور گڈاپ کے سرٹیفکیٹ حاصل کئے جا سکتے ہیں۔اس کے ساتھ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ سرٹیفکیٹ جاری کرتے وقت طلباء وطالبات سے کسی بھی قسم کی فیس نہیں لی جائے گی۔ یاد رہے کہ بورڈ کے قواعد کے مطابق سرٹیفکیٹ کی جاری کردہ تاریخ کے چھ ماہ گزرنے کے بعد بورڈ آفس سے لیٹ فیس کے ساتھ سرٹیفکیٹ جاری کئے جائیں گے۔

Click here for Online Academic Results

About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.