کراچی: ناظم امتحانات میٹرک بورڈ عبدالرزاق ڈیپر کے اعلامیہ کے مطابق 23فروری2021 سے شروع ہونے والے امتحانات السنہ شرقیہ (ادیب ، عالم، فاضل) برائے سال 2020 کے ایڈمٹ کارڈ تمام امیدواروں کو ان کے فراہم کردہ رہائشی پتوں پر ارسال کردئیے گئے ہیں۔جن امیدواروں کو بروز جمعرات18۱فروری2021 تک ایڈمٹ کارڈ موصول نہ ہوں تو وہ بروز جمعہ19فروری 2021سے ڈپلیکٹ ایڈمٹ کارڈ کے حصول کیلئے بورڈ آفس کے متعلقہ سیکشن سے صبح 10بجے سے دوپہر ایک بجے تک رابطہ کرسکتے ہیں۔ امیدوار وں کے پاس فارم جمع کروانے کی اصل رسید کا ہونا ضروری ہے۔ امیدواروں کی سہولت کے پیش نظر امتحانات السنہ شرقیہ سے متعلقہ دفاتر ہفتہ اور اتوار کو تعطیل کے باوجود کھلے رہیں گے۔