ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین کی خصوصی ہدایت پر محرم الحرام کے احترام میں انرولمنٹ فارم جمع کرانے کی تاریخ میں بغیر لیٹ فیس کے 15 اکتوبر 2017 تک توسیع کردی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایسے طلبہ وطالبات جو ابھی تک سالانہ امتحانات برائے سال 2018کے
انرولمنٹ فارم جمع نہیں کروا سکے ہیں ان طلبہ و طالبات کو خصوصی موقع فراہم کیا جا
رہا ہے کہ جلد ہی اپنے انرولمنٹ فارم جمع کروا دیں ۔ واضح رہے کہ اس کے بعد شیڈول
کے مطابق لیٹ فیس کے ساتھ انرولمنٹ فارم جمع کئے جائیں گے۔