اٹلی کا مشہور زمانہ مینار ہلنا بند


 

اٹلی کا مشہور زمانہ ’لی ننِگ ٹاور آف پیسا‘ کی حالت گزشتہ آٹھ سو برس میں پہلی بار مستحکم ہو گیا ہے۔

یہ وہ مینار ہے جو اپنی تعمیر کے بعد سے بتدریج ایک سمت میں جھکتا چلا جا رہا تھا اور جسے مستحکم بنانے کے لیے دس سال قبل ایک بڑا پراجیکٹ شروع کیا گیا تھا۔

اس پراجیکٹ پر بیس ملین پاؤنڈ خرچ ہوں گے۔ ماہرین کی ٹیم کے سربراہ کا دعوی ہے کہ اب یہ مینار کم سے کم دو سو سال تک مستحکم رہے گا۔

ماہرین نے مینار کو سیدھا کرنے کے لیے اس کے ایک جانب سے ستر ٹن مٹی نکالی ہے۔ کام ختم ہونے کے بعد بھی مینار سیدھا ہوتا رہا۔

اب یہ مینار اڑتالیس سینٹی میٹر سیدھا ہوگیا ہے۔ اس کی بنیاد میں نصب برقی آلات سے ماہرین کو معلوم ہوا ہے کہ اب پہلی مرتبہ اس نے پوری طرح ہلنا بند کر دیا ہے۔

جب بارہویں صدی میں یہ مینار تعمیر کیا جا رہا تھا، اسی وقت یہ واضح ہوگیا تھا کہ یہ ایک طرف کو جھک رہا ہے۔ اس کے لیے تدارکی اقدامات کیے گئے لیکن پھر بھی مینار معمولی طور پر ایک طرف کو جھکا رہ گیا۔

YOU MAY ALSO LIKE: