30 سال کے ہو گئے اب تو یہ سیکھ لیں، نہ بچپن رہا اور نہ جوانی اب ان غلطیوں کو کرنا آپ کو بدتمیز بھی ثابت کر سکتا ہے

image
 
انسان کی کچھ چیزیں دوسرے افراد کے لیے پریشان کن ثابت ہوتی ہیں- ایسا انسان لوگوں کی توجہ حاصل کرنے میں ناکام رہتا ہے اور اگر کوئی توجہ حاصل ہوتی بھی ہے تو وہ منفی ہوتی ہے- دراصل ان چیزوں کا تعلق معاشرتی آداب اور طور طریقوں سے ہے- یہاں بنیادی آداب کی غلطیوں کی ایک فہرست ہے جو آپ کو 30 سال کی عمر تک پہنچنے سے قبل ضرور ترک کر دینی چاہئیں-
 
چھینکیں آنا
چھینک انسان کو کبھی بھی آسکتی ہے اور اس وقت آپ کے پاس صرف چند سیکنڈز ہوتے ہیں یہ فیصلے کرنے کے لیے کہ کس طرف منہ کر کے چھینکا جائے- عموماً لوگ اپنے ہاتھوں میں چھینکتے ہیں لیکن اس سے زیادہ خراب بات کھلی ہوا میں چھینکنا ہے- بہتر طریقہ یہ ہے کہ جب چھینک آئے تو اپنے چہرے کو لوگوں کی طرف کرنے کے بجائے دوسری جانب موڑ کر کہنیوں میں چھینکیں- اگر آپ کو ایک سے زیادہ چھینکیں آئیں تو کمرے سے باہر چلے جائیں-
image
 
محفل میں فون کا استعمال نہ کریں
اگرچہ جب آپ کسی محفل میں ہوں اور فون سامنے رکھ کر بیٹھے ہوں تو یہ آپ کو کم سے کم آنے والے پیغامات سے ضرور مطلع کرتا رہتا ہے- لیکن حقیقت میں اسے ایک بدتمیزی اور آداب کے خلاف بات تصور کیا جاتا ہے- کیونکہ اس کی وجہ سے آپ محفل میں شریک حضرات کی گفتگو کو توجہ سے نہ تو سن رہے ہوتے ہیں اور اس کے علاوہ ان لمحات میں آپ کا رویہ بھی بےپرواہ سا ہوتا ہے- اس لیے جب بھی کسی محفل کا حصہ بنیں یا گھر والوں کے ساتھ ہی کھانے کی ٹیبل پر کیوں نہ ہوں اپنے موبائل کو ایک طرف رکھ دیں اور ان لمحات سے مکمل طور پر لطف اندوز ہوں-
image
 
ای میل میں ایموجیز بنانا
ماہرین مشورہ دیتے ہیں کہ اپنی کاروباری ای میلز میں کبھی بھی غیر رسمی رویہ اختیار نہ کریں- کاروباری ای میل کو ہمیشہ باضابطہ طور پر لکھا جانا چاہیے اور اس میں ہر لائن مناسب ہو- جیسے کہ ایک سلام٬ مکمل جملے اور پیشہ ورانہ اختتام ہونا چاہیے اور ایموجیز یا اس قسم آئیکون بنانے سے گریز کریں- چاہے یہ ای میلز باس کے علاوہ کولیگ کو ہی کیوں نہ ارسال کی جارہی ہوں ان میں احتیاط ضروری ہے-
image
 
غلطیوں سے بھرپور موبائل میسج
اپنے باس یا دفتری ساتھیوں کو ناقص زبان یا پھر ہجے کی غلطیوں سے بھرپور موبائل میسج کرنا بھی آپ کے حوالے سے منفی تاثر ڈال سکتا ہے- چاہے کوئی آپ سی بات ہی لکھ کر کیوں نہ میسج میں بھیج رہے ہوں اس میں بھی آداب اور طریقوں کا خیال رکھنا ضروری ہے- بصورت دیگر آپ کے کام کی صلاحیت کو منفی نظر سے دیکھا جاسکتا ہے-
image
 
ہاتھ کیسے ملانا چاہیے؟
ہاتھ ملانے یا مصافحہ کرنے کا فن ہماری دنیا سے ختم ہوتا جارہا ہے- بہت سے مرد و خواتین مصافحہ کرنے کی تکنیک سے ہی ناواقف ہوتے ہیں- کمزور انداز میں ہاتھ ملانا یا آدھا ہاتھ ملانا یا پھر ہاتھ کو دیر تک پکڑے رکھنا یہ سب غلطیاں ہیں- ایک اچھا مصافحہ گرمجوشی کے ساتھ انتہائی مضبوط انداز میں ہونا چاہیے-
image
 
ہر چیز سوشل میڈیا پر شئیر
نوجوانوں کی عادت بن چکی ہے کہ وہ اپنی دن بھر کی سرگرمیاں سوشل میڈیا پر شئیر کرتے رہتے ہیں چاہے وہ کچھ کھا رہے ہیں کہیں جا رہے یا پھر نیند سے جاگ رہے ہیں سب پوسٹ کیا جائے گا- لیکن جب آپ بالغ ہوجاتے ہیں تو یہ شئیرنگ مناسب نہیں لگتی- کچھ بھی آن لائن پوسٹ کرتے وقت احتیاط کا مظاہرہ کیجیے اور بار بار سوچیے کہ یہ چیز سوشل میڈیا پر شئیر کرنا واقعی ضروری ہے بھی یا نہیں-
image
 
YOU MAY ALSO LIKE: