ذہنی آزمائش -١

سورہ الکھف - ٨ - ----------------- آیات # ٦٥ تا ٧٨
تو ہمارے بندوں میں سے ایک بندہ پایا جسے ہم نے اپنے پاس سے رحمت دی اور اسے اپنا علم لدنی عطا کیا - اس سے موسیٰ نے کہا کیا میں تمھارے ساتھہ رہوں اس شرط پر کہ تم مجھے سکھا دو گے نیک بات جو تمہیں تعلیم ہوئی - کہا آپ میرے ساتھہ ہرگز نہ ٹہر سکیں گے - اور اس بات پر کیونکر صبر کرینگے جسے آپ کا علم محیط نہیں - کہا عنقریب الله چاہے تو تم مجھے صابر پاؤ گے اور میں تمھارے کسی حکم کے خلاف نہ کرونگا - تو آپ میرے ساتھہ رہتے ہیں تو مجھہ سے کسی بات کو نہ پوچھنا جب تک میں خود اسکا ذکر نہ کروں - اب دونوں چلے یہاں تک کہ جب کشتی میں سوار ہوئے اس بندے نے اسے چیر ڈالا موسیٰ نے کہا کیا تم نے اسے اس لئیے چیر ڈالا کہ اسکے سواروں کو ڈبا دو بیشک یہ تم نے بری بات کی - کہا میں نہ کہتا تھا کہ آپ میرے ساتھہ ہرگز نہ ٹہر سکیں گے - کہا مجھہ سے میری بھول پر گرفت نہ کرو اور مجھہ پر میرے کام میں مشکل نہ ڈالو - پھر دونوں چلے یہاں تک کہ ایک لڑکا ملا اس بندے نے اسے قتل کر دیا موسیٰ نے کہا کیا تم نے ایک ستھری جان بے کسی جان کے بدلے قتل کر دی بیشک تم نے بہت بری بات کی - کہا میں نے آپ سے نہ کہا تھا کہ آپ ہر گز میرے ساتھہ نہ ٹہر سکیں گے - کہا اس کے بعد میں تم سے کچھہ پوچھوں تو پھر میرے ساتھہ نہ رہنا بیشک میری طرف سے تمہارا عذر پورا ہو چکا - پھر دونوں چلے یہاں تک کہ جب ایک گاؤں والوں کے پاس آۓ ان دہقانوں سے کھانا مانگا انہوں نے دعوت دینی قبول نہ کی پھر دونوں نے اس گاؤں میں ایک دیوار پائی کہ گرا چاہتی ہے اس بندے نے اسے سیدھا کر دیا موسیٰ نے کہا تم چاہتے تو اس پر کچھہ مزدوری لے لیتے کہا یہ میری اور آپ کی جدائی ہے اب میں آپ کو ان باتوں کا پھیر بتاؤنگا جن پر آپ سے صبر نہ ہو سکا
Mohsin Khan
About the Author: Mohsin Khan Read More Articles by Mohsin Khan: 115 Articles with 115045 views nothing special .. View More