اسرار خودی

شاعر مشرق علامہ اقبال یورپ کے دورے پر تھے-

ایک روز شام کے وقت ایک پارک میں بچوں کو کھیلتے دیکھ لطف اندوز ہو رہے تھے-

اچانک ان کی نگاہ پارک کے کونے میں بیٹھے ایک ایسے بچے پر پڑی جو پڑھائی کر رہا تھا-

علامہ اقبال کو حیرت ہوئی-

کیونکہ وہ بچوں کی فطرت (child psychology) سے بخوبی واقف تھے،

اس لئے بچے کو پڑھتا دیکھ انہیں ذرا تعجب ہوا-

انہیں عجیب لگا کہ ایک بچہ اس ماحول میں پڑھ بھی سکتا ہے-

انہیں یہ بچہ کچھ extra ordinary لگا-

وہ اٹھ کر اس بچے کے پاس گئے،

اور اس سے بولے،

" کیا آپ کو کھیلنا پسند نہیں؟"

بچے کے جواب نے انہیں حیران کردیا-

" ہم دنیا میں مٹھی بھر ہیں، اگر میں کھیلنے میں وقت ضائع کروں گا تو

میری قوم مٹ جائے گی،

مجھے اپنی قوم کو بچانا ہے-"

علامہ: "آپ کس قوم سے ہو"؟

بچہ: " میں یہودی ہوں"-

*" میں یہودی ہوں "*

یہ الفاظ اور یہ عزم،

علامہ اقبال کے ہوش فاختہ ہوگئے-

ان کاذہن کسی اور ہی دنیا میں چلا گیا-

اور آنکھوں سے بے ساختہ آنسو بہنے لگے-

وہ یونان، اسپین، مصر، ایران کی فتح کی کہانیوں سے لے کر ان کو گنوا

دینے تک کی وجوہات کا سفر کرنے لگے-

شاید دل چیخ رہا ہوگا کہ،

ہائے میری قوم،

ہائے ہمارے بچے،

میں تم میں شاہین ڈھونڈ رہا ہوں،

لیکن عقاب تو یہودی گھروں میں پل رہے ہیں-

حقیقت خرافات میں کھو گئی

یہ امت روایات میں کھو گئی

انجئنیر! شاہد صدیق خانزادہ
About the Author: انجئنیر! شاہد صدیق خانزادہ Read More Articles by انجئنیر! شاہد صدیق خانزادہ: 187 Articles with 81248 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.