غیر قانونی تارکین وطن اور ان سے جنم لینے والے المیے، چند گزارشات


سلسلہ دراز سے غیر قانونی طریقوں سے معصوم عوام کو باہر لے جانے والے انسان کی صورت میں درندے اسمگلرز اپنے چند ٹکوں کے لئے انسانوں کی جان لینے میں مصروف ہیں اور یہ سلسلہ رکھنے میں ہی نہیں آتا، اس سلسلے میں چند گزارشات پیش خدمت ہیں کہ جن پر توجہ کرنے سے عوام کی جان درندے اسمگلرز سے بچائی جاسکتی ہے۔
گزشتہ دنوں ماضی کی طرح ایک بار پھر سہانے سپنے آنکھوں میں سجائے ہمارے اہل وطن شارٹ کٹ کے زریعے بیرون ملک جانے کی سعی لاحاصل کے دوران اپنی قیمتی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے اور ساتھ ساتھ اپنے سے منسلک بے شمار پیاروں کو ختم نہ ہونے والی ازیتوں اور دکھ دے گئے۔

اس سلسلے میں ہمیشہ کی طرح سوگ اور دکھ کے مناظر دیکھے گئے اور حکومت سے بھی روایتی موقف اختیار کرتے ہوئے اپنا عزم دہرایا کہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لئے آئندہ سخت انتظامات کیے جائیں گے وغیرہ وغیرہ۔

اس سلسلے میں حکومت کو مندرجہ زیل اقدامات پر بھی کچھ غور و خوض کرنا چاہئے تاکہ ایسے قومی بلکہ انسانی المیوں کو رونما ہونے سے پہلے روکا جاسکے۔

اس سلسلے میں عوام الناس کو مسلسل قومی اور علاقائی اخبارات اور چینل کے زریعے باور کرایا جائے کہ “سبز باغ دکھانے والے افراد اور گروہوں کو پہچانیں اور یہ جان لیں گے سبز باغ دکھانے والے آپ کے مخلص نہیں بلکہ آپ کے زریعے اپنی آمدنی پیدا کرنا چاہتے ہیں اور اس سلسلے میں وہ بڑی پلاننگ کے زریعے سبز باغ دکھانے کے لئے روپے پیسے کی ریل پھیل دکھائیں گے پھرمعصوم عوام کے دریافت کرنے پر بتائیں گے کہ ہم باہر ملک آرام سے گئے اور وہاں خوب پیسے کمائے، اس طرح عوام اپنے معاشی حالات و واقعات کو دیکھتے ہوئے ان سے کہیں کہ مہربانی کرکے ہمارے بھی بچے یا بھائی کو باہر لے جائو، اس درخواست پر سبز دکھانے والے پہلے تو آئیں بائیں شائیں کریں گے پھر کہیں کہ بہت پیسے لگتے ہیں اور بالاخر عوام کہیں نہ کہیں سے پیسے اکھٹے کرکے انہیں دے دیتے ہیں اور یہاں سے اسمگلرز کا ایک وار کامیاب ہوجاتا ہے پھر وہ پیسے اکھٹے کرکے لے جائیں گے اور آپ کے بچے یا بھائی کو تیار رہنے کا کہہ کر کچھ عرصے بعد جب بہت سے جانے والے لوگ جمع ہوجاتے ہیں تو پھر منزل پر کبھی نہ پہنچنے والی کشتی یا جہاز کا انتظام کرکے ان کو اپنے شیئر میں حصہ دار بنا کر کشتی یا جہاز کو منزل پرنہ پہنچنے کی یقین دہانی حاصل کریں گی، ظاہر ہے کہ اگر معصوم عوام جو بیرون ملک جانے کے لئے یہ شارٹ کٹ اختیار کرکے پہنچ نہ سکیں تو واپس آکر اپنے پیسوں کا مطالبہ کریں گے، چنانچہ نہ واپس آسکیں گے اور نہ پیسے مانگ سکیں گے۔ اس قوم کی گھنائونی وارداتیں ڈال کر چند ٹکے تو انسان کی صورت میں درندے ضرور بنالیں گے مگر کتنے گھر ہنستے بستے خاندان اجاڑنے کا جو بدلہ ہے وہ ان شا اللہ اس دنیا میں بھی اور آخرت میں بھی ظالم درندوں کو ضرور مل کر رہے گا۔

اس سلسلے میں حکومت کو چاہیے کہ ایک زیلی ادارہ قائم کریں اور اس کی میڈیا اور سوشل میڈیا پر تشہیر کریں پبلسٹی کریں کہ جہاں کہیں سہانے سپنے یا سبز باغ دکھانے والے ظالم اپنا جال بچھائیں وہیں عوام اس ادارے سے رابطہ کرکے معلومات فراہم کریں کہ فلاں فلاں لوگ یا گروہ یہ کام شروع کررہے ہیں۔

سمگلرز کا پہچانیں، امن میں مدد کریں: عوام سے التجا کریں کہ وہ غیر قانونی سمگلرزوں کو پہچانیں اور ان کی گتھری کے بارے میں حکومت کو مطلع کریں۔
عوام کو باور کرائیں کہ وہ ایسے ظالم غیر قانونی سمگلرز کو پہچانیں اور ایسے لوگوں کے بارے میں حکومت کو فوری مطلع کریں تاکہ تشدد، معاشی نقصان اور زندگیوں کی خطرے سے نجات دلانے میں مدد کرے گا۔

عوام کو یقین دلائیں کہ ڈرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے حکومت انفورسمنٹ ایجنسیوں کی پوری حفاظت فراہم کرے گی۔

حکومت عوام کو یقین دلائے کہ سمگلرز کے بارے میں درست معلومات دینے والوں کو مناسب انعامات دیئے جائیں گے اور ان کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

عوام الناس کو یقین دلایا جائے کہ عوام کی مدد سے ہم وطنوں کی قیمتی جان اور مال بچانے کا موقع مل سکتا ہے، غیر قانونی سمگلرز کے خلاف لڑائی میں اپنا کردار ادا کریں اور اپنے پیارے ملک کو بے رحم اور ظالم لوگوں کا نشانہ بنانے سے بچائیں۔

پولیس کے مستقل نمبرز کا استعمال کریں: عوام کو پولیس کے مستقل نمبرز کے بارے میں آگاہ کریں تاکہ وہ غیر قانونی سمگلرز کی معلومات دینے کے لئے بے خوف رابطہ کر سکیں۔

اس سلسلے میں معصوم کم علم لوگوں میں ملک سے باہر جانے کے جائز طریقے اختیار کرنے کے لئے ورکشاپس (خصوصا گائوں دیہات میں) کا باقاعدہ اور مستقل اہتمام کیا جائے، بلکہ ملک سے باہر ملازمت کے مواقع ڈھونڈے جائیں اور کم تعلیم یافتہ لوگوں کو بھی مختلف ممالک کی ڈیمانڈ کے حساب سے محنت کش فراہم کرنے کا ایک سلسلہ شروع کیا جائے، کیونکہ دنیا کے کئی ممالک میں کم تعلیم یافتہ مگر کچھ ہنر مند افراد کی بہت بڑی تعداد میں ضرورت ہمیشہ رہتی ہے۔

یہ چند ایسے اقدامات ہیں کہ جن پر عمل کرکے ملک و قوم کی افرادی قوت اور ان کے جان و مال کو محفوظ بنانے کے ساتھ ساتھ لوگوں کو باہر قانونی طریقے سے بھجوانے سے ان لوگوں کے خاندان بھی مسفید ہوسکیں گے اور ساتھ ساتھ ملک کو زرمبادلہ بھی حاصل ہونے کا قوی امکان ہے۔

M. Furqan Hanif
About the Author: M. Furqan Hanif Read More Articles by M. Furqan Hanif: 448 Articles with 495015 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.