بادامی باغ کی سلمہ

جہاں اما ں آج خوش تھیں۔ وہاں دل وسوسوں کا شکار بھی تھا خاندان میں۔ کوئی بھی رشتہ نہیں تھا اسی لیے رشتے والی کو کہا گیا تھا اچھے رشتوں کا تو ویسے بھی کال پڑا ہے، و ہ دل میں سوچ رہی تھیں پچھلی بار جو رشتہ آیا تھا وہ بھی لڑکا کہاں تھا پکا مرد اور پھر موٹرسائیکل بھی مانگ لی اب دیکھو بتول۔ کیسے لوگوں کو لاتی ہے دل ہی دل میں سوچ بھی رہی تھیں۔ اور کباب بھی بنا رہی تھی انہوں نے سلمہ کو تیار ہونے کا کہ دیا تھا

خوبصورت سلمہ کے دو چار رشتے آئے مگر کسی نہ کسی وجہ سے بات نہ بن سکی اماں ہر بار بات ختم کرتیں چلو جی اللہ‎ کی مرضی جہاں اس کا حکم ہوا وہا ں ہو جاۓ گا رشتہ میری بیٹی کا ابو کئی سال پہلے وفات پا چکے تھے بس دو ہی بیٹیاں تھیں تین سال پہلے وہ رافیہ کی شادی کر چکی تھیں اب رات دن۔ سلمہ کی فکر کھائے جا رہی تھی ادھر ادھر کافی۔ ملنے جلنے والوں کو کہا مگر اب جیسے کسی کے پاس وقت ہی نہیں۔ کہ کوئی کسی کے کام ہے آخررشتے والی کو کہا جو آج فیملی لے کے آنے والی تھی مقر ر وقت پے مہمان آ گے ایک لڑکے کی والدہ اور تین لڑکیاں جو لڑکے کی بہنیں تھیں ان کو سلمہ بہت پسند آئی لڑکا ملک سے باہر تھا وہ بھائی کی تصویریں بھی ساتھ لائی تھیں۔

اما ں نے ان کے محلے سے ان کے متعلق معلومات لیں۔ جو رشتے والی نے بتا یا ویسا ہی تھا سب، اماں خوش تھیں۔ چلو اچھا رشتہ اچھے لوگ مل گئے اللہ‎ کا شکر ادا کرتے نہیں۔ تھکتی تھیں

سلمہ بھرے پُرے سسرال میں گئی تھی جہاں چھے نند یں۔ اور دو دیور تھے بلال سب سے بڑا تھا اور باپ کا ہاتھ بٹانے کی خاطر کئی سال سے ملک۔ سے باہر تھا بلال شادی پے آیا تو دو ماہ کی چھٹی پے ۔ اسے جانے کی تیاری کرتا دیکھ کے سلمہ بولی میں کب جاؤں گی آپ کے ساتھ ؟ بلال بڑے سکون سے بولا یار تم کو بھی لے جاؤں گا مگر کچھ وقت تو۔ لگے گا ابھی، یوں بلال پردیس روانہ ہوا اور سلمہ گھر کی زمہ داریوں میں۔ جب بھی بلال کا فون آتا اس سے بھی بات ہوتی مگر اس کے جانے کا ذکر کبهی نہیں۔ ہوا ساس نے پورے گھر کی زمہ داری اسے سونپی ہوئی تھی ۔ نند یں۔ بھی بہت پیا ر کرتیں۔ گھر میں سکون اور پیسے کی کمی نہیں تھی جب کبهی دل اداس ہوتا تو اما ں سے

ملنے چلی آتی ایک سال کے بعد ایک ديور کی رشتہ ہوا دھوم دھام سے شادی ہوئی۔ چھٹی۔ نا ملنے کی وجہ سے بلال۔ نہیں۔ آ پایا سلمہ کا انتظار ،انتظار ہی رہا کچھ عرصے کے بعد بلال کی دو بہنو ں کا رشتہ طے ہوا ایک ہی گھر میں۔ اس بار بلال آیا سلمہ کو الگ سے شاپنگ کروائی اور بہنوں کی شادی کے بعد سلمہ کا بہت شکریہ ادا کیا اس بار پھر سلمہ نے کہا بلال ہماری شادی کو پانچ سال ہو گئے اب۔ مجھے اپنے ساتھ لے جائیں نا میں آپ کے ساتھ رہنا چاہتی ہوں۔ ماں بننا چاہتی ہو ں

میری جان۔ ذرا سوچو۔ تم اگر میرے ساتھ چلی جا و گی تو۔ میری زمہ داریوں کو کون پوری کرے گا میری بہنوں کی شادیاں کون کرے گا یار ایک بھائی اور تین بہنوں۔ کی شادی ہو جائے تو میں تم کو ضرور لے جا وں گا میں تو خود تم سے اداس ہو جاتا ہوں۔ اور پھر دیکھو نا آتا ہی تو رہتا ہوں۔ یو ں۔ اس نے سلمہ کو بہلا لیا دو سال اور گزر گے بلال نہیں آ سکا ان ہی دنوں بلال کے چھوٹے بھائی کو اپنی۔ کو لیگ پسند آ گئی اور جلدی یہ شادی بھی ہو گئی ساس سسر اب زیادہ تر بیمار رہنے لگے ڈاکٹر کے پاس لے جانا بھی اسی کی زمہ داری تھی دیو ر وں۔ کے پاس وقت ہی۔ نہیں ہوتا تھا اور پھر جلال تو شادی کے بعد الگ گھر میں رہ رہا تھا اس کی بیوی کو اتنے سارے لوگوں۔ میں رہنا پسند نہیں تھا سلمہ کی شادی کو آٹھ سال ہو گے جب عابدہ کا رشتہ آیا یہاں بھی سلمہ نے بھا گ دوڑ کے شادی کی تیاری کی اور تیسری نند بھی پیا دس سدھا ری اسی دوران سسر اچانک دل کے دورے سے جانبحق ہو گے تب پھر بلال کا آنا ہوا اس بار اس نے کہا ہی نہیں سوچی رہی یہ موقع نہیں ساتھ لے جانے والی۔ بات کرنے کا ، دو ہفتے بعد پھر بلال واپس چلا گیا صدمے سے . نڈھال ساس کو سنمبھالنا آسان نہیں تھا لیکن اس نے ہمت۔نہ ہاری

وقت گزرتا رہا کیونکہ وقت کا تو کام ہی گزرنا ہے گزرتا وقت غم کی شدت کم کر دیتا ہے دنیا کے سارے کام ہوتے رہتے ہیں۔ رکتے نہیں اب بلال کی دو بہنیں جن کی شاد ی ہونی تھی سلمہ ان کے جہیز بنانے میں مصروف ہو گئی کبهی بازار جانے میں طلال کی بیوی بھی ساتھ دے دیتی وہ اوپر والے پورشن میں۔ رہتی تھی اور الگ سے کھانا بناتے تھے اس کا بھی یہ ہی خیال تھا کہ بھابی آپ بہت ہمت والی ہیں اتنی زمہ داری لے رکھی ہے میں تو یہ سب نہیں کر سکتی یہ سن کر سلمہ چپ رہتی کیا کہتی قدرت نے جب اس پے اتنی پہاڑ جتنی زمہ دار ی ڈالی تو کیا کر سکتی تھی . اچھے دنوں کی اسمیں وہ مشکل۔ وقت گزا ر رہی تھی کتنی ہی راتیں وہ جاگ کے گزارتی کبهی اسے محسوس ہوتا بلال اس کے آ س پاس ہے اس کی پیار بھر ی سرگوشیاں سنائی دیتیں کتنی ہی بار وہ چونک جاتی جیسے اسے بلال نے آواز دی ہو جدائی کے یہ سال جیسے صد یوں پے محیط تھے وہ سوچتی اس بار تو میں روٹھ جاؤں گی اپنی۔ بیقرار یوں کی سا ری داستان۔ سنا دوں گی وہ خود سے ہمکلا م رہتی پھر لبنیٰ کا رشتہ ہوا منگنی ہوئی ایک سال بعد شادی طے پائی اسی دوران نشر ح کا رشتہ بھی ہو گیا اس بار جب بلال آیا تو بہت خوش ہوا

سلمہ تم بہت اچھی ہو تم نے میری ذمے داریوں۔ کو خوب نبھایا بہت شکریہ

اب تو۔ میں آپ۔ کے ساتھ جا سکتی ہوں نہ بلال سلمہ خوشی سے بولی سب اپنے اپنے گھروں میں خوش ہیں۔ کچھ اولاد والے بھی۔ ہو گے ہیں اب تو آپ مجھے ساتھ لے جانے کا انتظام کریں نا وہ التجایہ لہجے میں بولی اور سوالیہ نظر وں۔ سے بلال کی طرف دیکھنے لگی

سلمہ کیسی بات کر رہی ہو تم میرے ساتھ چلی آ یں تو ما ں کو کون دیکھے گا ؟ امی کو طلال یا جلال رکھ لیں گے بس مجھے آپ کے ساتھ جانا ہے آپ کے پاس رہنا ہے وہ رونے لگی ، سلمہ اس عمر میں امی کیسے کہیں اور جا سکتی ہیں۔ وہ ہمیشہ سے اس گھر میں رہتی آ ی ہیں۔ کیسے نئی جگہ پے ایڈجسٹ کریں گی امی نے بھی کہا بیٹا کوئی بات نہیں میں رہ لوں گی اب کے اس کو لے جانے کا خیال کرو۔ بہت وقت گزارا ہے اس نے تمہارے بغیر امی بھی اسی کی حمایت کر رہی تھیں۔

اسی رات امی جو۔ سو یں۔ توایسا کہ ان کو بیٹیوں کے آنسو بھی نا جگا سکے جیسے وہ اپنے بچوں کے گھر بسنے کے انتظار میں جی رہی تھیں چَہلم۔ کے بعد بلال کی واپسی۔ ہوئی۔ جاتے وقت کہ گیا فون کر کے بتا دوں گا
کیا ؟؟

کچھ دن بعد طلاق نامہ اور ایک۔ خط

سلمہ،میں شادی شدہ تھا گھر والے اس بات سے بے خبر تھے بس جب تم سے شادی کی بات چلی تو میں خود غرض بن گیا سوچا تم میری ذمہ داریاں اٹھا لو گی اور تم نے سب کیا میں تمہارا شکر گزار ہوں یہاں۔ میری بیوی اور بچے ہیں میں تم کو یہاں نہیں بلا سکتا یہ گھر جس میں تم رہ رہی ہی تمھرے نام کر دیا ہے
اس سے اگے سلمہ سے کچھ نہیں۔ پڑھا گیا بس وہ خالی آنکھوں سے وہ ویران گھر جو اب اس کی ہستی کی طرح ویران۔ اور غیر آ باد تھا اس کی دیواروں کو تکتے تکتے ڈھیر ہو گئی

Bushra Nawaz
About the Author: Bushra Nawaz Read More Articles by Bushra Nawaz: 2 Articles with 1909 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.