کسی نے پکوڑے تلے تو کسی کا بڑھے ہوئے ناخنوں کے ساتھ عمرہ، رمضان کے اس مہینے سوشل میڈيا پر کیا کچھ وائرل ہوتا رہا جانیں

image
 
رمضان کا مہینہ تیزی سے اپنے اختتام کی جانب گامزن ہے ایک جانب تو یہ مہینہ رحمتوں اور برکتوں کا ہوتا ہے اور لوگ اس مہینے روزے رکھ کر اور نیک کام کر کے زيادہ سے زیادہ ثواب کمانے کی جستجو کرتے ہیں- تو دوسری جانب سوشل میڈيا کے اس دور میں رمضان کو بھی سوشل میڈيا پر ایک تہوار کی طرح منایا گیا-
 
رمضان اور سوشل میڈیا ٹرینڈ
ویسے تو رمضان کا ایک مہینہ 29 یا 30 دن کا ہوتا ہے مگر اس مختصر سے عرصے میں رمضان پر مختلف ٹرینڈ سوشل میڈیا پر چلتے رہے- جن کو دیکھ کر ایسا محسوس ہوا کہ رمضان صرف عبادتوں کا ہی مہینہ نہیں بلکہ اس مہینے لوگوں نے اپنا بڑا وقت سوشل میڈيا کی بھی نظر کیا- ایسے ہی کچھ ٹرینڈ صرف یاد دہانی کے لیے آپ سے شئیر کریں گے-
 
اس بار سحر و افطار کے دسترخوان نہ سجائے جائيں
گزشتہ رمضان میں کراچی میں عوام کے لیے سڑکوں پر انواع اقسام کے سحر و افطار کا اہتمام کیا جاتا تھا جو کہ مخیر افراد کی امداد سے چلتا تھا- جس میں شتر مرغ کا گوشت اونٹ کے گوشت کے کباب جیسے نادر روزگار کھانے بھی لوگوں کو سحر و افطار میں کھلائے جاتے تھے- اگرچہ سحری و افطاری کروانے کا سلسلہ کراچی میں اس سال بھی جاری رہا مگر سوشل میڈيا پر چلائے گئے ایک ٹرینڈ کے مطابق لوگوں کو کھانا کھلانےکے بجائے حقداروں کو راشن دے کر انکی مدد کی جائے-جس کے بعد اس سال کراچی میں گزشتہ سالوں کی نسبت اس ٹرینڈ کی بدولت سحر و افطار میں وہ اہتمام نظر نہیں آیا-
image
 
بھکاریوں کو بھیک نہ دی جائے
دوسرا ٹرینڈ جو کراچی والوں نے اس بار سوشل میڈيا پر رمضان کے دوران چلایا وہ ٹرینڈ عادی بھکاریوں کو بھیک دینے کی حوصلہ شکنی تھی- کیونکہ ہر سال کراچی میں پورے ملک سے بھکاری رمضان کا سیزن لگانے آجاتے تھے- ایسے افراد کی وجہ سے حق داروں کی حق تلفی ہوتی اور یہ پیشہ ور بھکاری سب کچھ لوٹ لیتے- اس وجہ سے اس سال یہ ٹرینڈ بھی چلایا گیا کہ عادی بھکاریوں کو بھیک نہ دی جائے- جس کے بعد امید ہے کہ اگلے سال کراچی میں سیزن لگانے والے بھکاریوں کی تعداد میں خاطر خواہ کمی دیکھنے میں آئے گی-
image
 
مہنگے فروٹ کا بائيکاٹ کرو
رمضان کی آمد کے ساتھ ہی کیلے جیسا سستا پھل ڈھائی سے سے تین سو روپے میں فروخت ہونے لگا، تربوز خربوزہ کی فی کلو قیمت بھی ڈھائی سو روپے تک جاپہنچی- جس کے بعد سوشل میڈیا کے ذریعے پھلوں کے بائيکاٹ کا ٹرینڈ بھی چلایا گیا جس کے بعد دس رمضان کے بعد سے پھلوں کی قیمت میں خاطر خواہ کمی دیکھنے میں آئی یہاں تک کہ تربوز 50 روپے فی کلو تک جا پہنچا-
image
 
گورنر سندھ کی افطاری
عام طور پر گورنر ہاوس ایسی سرکاری جگہ ہوتی ہے جہاں پر عام انسان جانے کا سوچ بھی نہیں سکتے ہیں- مگر اس سال رمضان میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی جانب سے گورنر ہاؤس کے دروازے عام افراد کے لیے کھول دیے گئے اور ہزاروں لوگوں کو گورنر سندھ کی جانب سے افطار کروالے کا سلسلہ شروع کیا گیا- آئے گئے مہمانوں کو گورنر سندھ اپنے ہاتھوں سے پکوڑے تل تل کر کھلاتے رہے اور سوشل میڈيا پر ٹرینڈ کرتے رہے-
 
مریم نواز کے عمرے کے دوران بڑھے ناخن
ہر سال کی طرح اس سال بھی شریف خاندان کے سارے افراد آخری عشرہ خانہ کعبہ میں عبادت میں گزارتے ہیں- اس سال بھی اس خاندان کے افراد دنیا کے تمام حصوں سے آکر خانہ کعبہ میں جمع ہوئے-
مگر مریم نواز کی خانہ کعبہ میں روانگی کے وقت کی ایک تصویر نے ان کو سوشل میڈيا کا ٹرینڈ بنا دیا جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مریم کے دونوں ہاتھوں کے ناخن کافی بڑھے ہوئے تھے- اور ان ناخنوں کو دیکھ کر لوگ یہ سوال کرنے پر مجبور ہو گئے کہ کیا اتنے بڑھے ناخنوں کے ساتھ عبادت قبول ہو جاتی ہے-
image
 
تروایح کے دوران بلی کا امام کا منہ چومنا
اس رمضان کا سب سے خوبصورت ٹرینڈ تراویح پڑھانے والے امام کے کاندھوں پر بلی کا سوار ہو کر ان کا منہ چومنا تھا- یہ ویڈیو بین الاقوامی طور پر ٹرینڈ رہی اور اس ویڈيو کو دیکھ کر غیر مسلم بھی بے ساختہ تعریف کرنے پر مجبور ہو گئے-
image
 
رمضان ٹرانسمیشن کے ڈرامے
رمضان میں رمضان ٹرانسمیشن اور اس میں کیے جانے والے پروگرام بھی گزشتہ کچھ سالوں سے ہماری روٹین میں شامل ہوتے جا رہے ہیں- اور ہر سال ٹی آر پی کی اس دوڑ کو جیتنے کے لیے شوز میں ایسی حرکات کی جاتی ہیں جو ان کو سوشل میڈيا پر زیادہ سے زيادہ وائرل کر سکیں- اس سال سب سے زيادہ رونے والی میزبان رابعہ انعم رہیں جو کہ ہر روز کم از کم ایک بار ضرور روئيں اور ان کا رونا سوشل میڈیا پر وائرل رہا- دیگر رمضان ٹرانسمیشن کرنے والی خواتین بھی اپنی ٹرانسمیشن میں روتی نظر آئيں مگر رابعہ انعم سے پیچھے رہ گئيں- فہد مصطفیٰ کا گیم شو اس سال بھی جاری و ساری رہا مگر اس سال ایک بار شائستہ لودھی کا عدنان صدیقی کے دھکے سے گرنا اور دوسرا شعیب ملک کے ساتھ ان کی کچھ تصاویر سوشل میڈيا پر وائرل رہیں- اور اب باری ہے فیصل قریشی کی جن کا شو تو ٹوئٹر کا دو دن تک ٹاپ ٹرینڈ رہا- ان کا یہ کہنا تھا کہ کچھ توہین رسالت کے حوالے سے تصاویر دیکھنے کے بعد وہ اپنے جزبات پر قابو نہ رکھ سکے اور لائیو شو میں ان کے منہ سے غصے میں کچھ نکل گیا جس کے لیے وہ بعد میں معذرت بھی کرتے رہے مگر وائرل بھی ہو گئے-
image
 
تو جناب یہ کچھ ٹرینڈ تھے جنہوں نے اس سال عوام کو رمضان میں کافی مصروف رکھا اور لوگ ان موضوعات کے حوالے سے خبریں نہ صرف پڑھتے رہے بلکہ دوسروں کے ساتھ شئير بھی کرتے رہے-
YOU MAY ALSO LIKE: