نیا چشمہ، رنگین لباس ساحل سمندر اور جیب میں عیدی، عید منانے کے ایسے مناظر جو اب خواب ہوئے

عید خوشی کا دوسرا نام ہوتا ہے جس کو ہر دور میں لوگ اپنے انداز سے مناتے نظر آتے ہیں۔ عید تو اصل میں بچوں کی ہوتی ہے کہتے تو سب ہیں مگر حقیقت میں عید ہر اس انسان کی ہوتی ہے جو خوشی کو محسوس کرنا جانتا ہے جس کے دل میں زندگی کی رمک ہوتی ہے- آج کل کے مادیت پرستی کے دور میں لوگوں نے خوشی کو بھی پیسوں سے جوڑ دیا ہے- لیکن جب ماضی پر نظر ڈالیں تو اس دور میں عید کے موقع پر لوگ کم پیسے خرچ کر کے بھی بڑی خوشیاں حاصل کر لیتے تھے- ایسے ہی کچھ مناظر آج ہم آپ کے ساتھ شئیر کریں گے جن کو دیکھ کر آپ کو بھ اندازہ ہو جائے گا کہ خوش ہونے کے لیۓ بس دل چاہیے ہوتا ہے-
 
image
ماضی میں عید کی مبارکباد دینے کے لیے ایس ایم ایس یا واٹس ایپ کرنے کا رواج نہ تھا اس موقع پر لوگ اپنے چاہنے والوں کو عید کی مبارکباد عید کارڈ کی صورت میں دیتے تھے-
 
image
اور اس کارڈ پر خوبصورت اشعار بھی تحریر کیے جاتے تھے جو دل کے جذبات کے آئینہ دار ہوتے تھے-
 
image
کارڈوں کے انتخاب کے لیے اسٹالز کے چکر لگائے جاتے تھے-
 
image
عید کی تیاری چوڑیوں کے بغیر ادھوری ہوتی تھی-
 
image
عید کے دن سب لوگ نئے نئے کپڑے پہنتے تھے جو نہ تو بہت مہنگے ہوتے اور نہ ہی برانڈڈ
 
image
عید کے موقع پر بچوں کی تفریح جھولے جھولنا اور غبارے خریدنا ہوتی جب کہ بڑے لوگ سرکس بھی جاتے تھے-
 
image
کلفٹن کے جھولے تو سب کو یاد ہوں گے-
 
یہ تمام مناظر آج کے دور میں تو خال خال ہی نظر آتے ہیں مگر یہ وہ وقت تھا کہ جب لوگ دکھاوے کے بجائے دل سے خوش ہوتے تھے-
YOU MAY ALSO LIKE: