میری لاڈلی بیٹی مجھے اولڈ ہوم میں چھوڑ گئی ۔۔ 6 بچوں کی ماں کی رولا دینے والی کہانی؟ ماں اپنے بچوں کو دیکھنے کے لیے ترس گئی

image

خدا نے ماں کے قدموں تلے جنت رکھی ہے مگر کچھ بدنصیب اولادیں ایسی ہیں جو خود اپنی جنت کو خود سے دور کردیتی ہیں۔ ایک ایسی ہی بے بس ماں کی کہانی آپ کو سنانے جا رہے ہیں جس کی اولاد انہیں اولڈ ایج ہوم چھوڑ گئی۔

ماں اپنی اولاد کو اولڈ ایج ہوم سے بہت یاد کرتی ہے۔ خاتون نے کہا کہ میری سب سے لاڈلی بیٹی مجھے یہاں اولڈ ایج ہوم چھوڑ گئی۔ مجھے اپنے بچوں کو دیکھنا ہے۔ فریدہ نامی خاتون نے بتایا کہ میری آنکھوں کے سامنے میرا ایک ہی بیٹا ہے جو اس وقت اسپتال میں موجود ہے۔

خاتون نے کہا کہ ان کا تعلق سیالکوٹ سے ہے۔ بنت فاطمہ فاؤنڈیشن انتظامیہ کی جانب سے انہیں عمرہ بھی کروایا گیا ہے۔

خاتون نے بتایا کہ میرا بیٹا نشے کی غلط عادت کا شکار ہوگیا تھا جو اس وقت اسپتال میں زیر علاج ہے۔ اسے کسی نے جان بوجھ کر نشے کی بری عادت میں لگا دیا تھا۔

خاتون نے اپنی مشکلات کے بارے میں بتاتے ہوئے مزید کہا کہا دیکھئے ڈیجیٹل پاکستان کی ویڈیو میں۔

You May Also Like :
مزید