ہم ایک دوسرے کی طاقت بنے کیونکہ۔۔ ایک ساتھ مقابلے کا امتحان کیسے پاس کر لیا؟ نئی مثال قائم کردی

image

"ہم دونوں ایک دوسرے کی طاقت بنے. ہمارا ایک مقصد تھا اور اس کے لئے ہم دونوں نے ایک دوسرے کی مدد کی. اس رشتے کو طاقت بنانا چاہیے پاؤں کی بیڑیاں نہیں بنانی چاہیں"

یہ کہنا ہے ایبٹ آباد سے تعلق رکھنے والی ڈاکٹر حاجرہ کا جنھوں نے اپنے شوہر ڈاکٹر حذیفہ کے ساتھ پہلی دفعہ میں ہی سی ایس ایس کا امتحان پاس کر لیا.

جوڑے کا کہنا ہے کہ ان دونوں کا نکاح تقریباً دو سال پہلے ہوا تھا اور اس کے بعد سے وہ دونوں ساتھ ہیں. ایک دوسرے کے خوابوں کو سمجھ کر دونوں نے ایک دوسرے کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا اور بالآخر کامیاب بھی ہوگئے.

ڈاکٹر حذیفہ اورنگزیب کامیابی کے بعد محکمہ پولیس اور ڈاکٹر حاجرہ محکمہ ان لینڈ ریونیو میں خدمات سر انجام دیں گے۔

ڈاکٹر حذیفہ اور ان کی اہلیہ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں اگر کوئی تبدیلی لانی ہے تو سی ایس ایس ایک بہترین پلیٹ فارم ہے. ان کا جذبہ قوم کی خدمت کرنا ہے.

You May Also Like :
مزید