پیاز کاٹتے ہوئے آنسو نہ بہائیں 5 طریقے جن سے آپ بھی روئے بغیر پیاز کاٹ سکتی ہیں

image

اکثر لڑکیاں باورچی خانے کا سارا کام ہی نمٹا لیتی ہیں لیکن جیسے ہی باری پیاز کاٹنے کی آتی ہے فوراً گھبرا جاتی ہیں۔ اس آرٹیکل میں ہم آپ کو بتائیں گے کہ پیاز کاٹنے سے آنسو کیوں آتے ہیں اور انھیں کیسے روکا جاسکتا ہے۔

پیاز کاٹتے ہوئے آنسو بہنے کی سائنسی وجہ

پیاز کاٹنے کے 30 سیکنڈ بعد سے ہی کاٹنے والے کی آنکھوں سے آنسو بہنے لگتے ہیں اور آنکھوں میں جلن سی محسوس ہوتی ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ پیاز سےallinase enzymes اور sulfoxides نامی معدنیات نکلتے ہیں جو Sulfenic acid کی شکل اختیار کرلیتے ہیں۔ یہ ایسڈ فضا میں ایک گیس syn-propanethial-S-oxide کی شکل اختیار کرلیتا ہے اور یہ گیس جب ہماری آنکھوں میں پہنچتی ہے تو سب سے پہلے آنکھ کے پردے سے ٹکراتی ہے۔ اس کے بعد آنکھ کے پردے میں موجود تمام فائبر جنھیں غدود کہتے ہیں۔ متحرک ہوجاتے ہیں۔ اس کے بعد بار بار پلکیں جھپکنا اور آنسو بننے کا عمل شروع ہوجاتا ہے۔

آنکھوں کی حفاظت کے طریقے

پیاز کاٹتے ہوئے منہ میں ڈبل روٹی کا ٹکڑا رکھ لینے سے وہ ٹکڑا ساری گیس اپنے اندر جذب کرلیتا ہے اور آنسو کم آتے ہیں۔

پیاز کاٹتے ہوئے چیونگم چبانے سے بھی آنکھوں میں جلن نہیں ہوتی۔

پیاز کو فریزر میں رکھ دیں۔ اس طرح کاٹتے ہوئے گیس کم خارج ہوتی ہے اور آنسو بھی نہیں نکلتے۔ یہ طریقہ بہت کارآمد ہے۔

پیاز چھیل کر ٹھنڈے پانی میں ڈال دیں اور کچھ دیر بعد کاٹیں۔

پیاز کاٹتے ہوئے سن گلاسز پہن لیں۔ اس سے بھی آنکھیں محفوظ ہوجائیں گی۔

You May Also Like :
مزید

Pyaz Katte Waqt Aansu Kaise Roke

Pyaz Katte Waqt Aansu Kaise Roke - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Pyaz Katte Waqt Aansu Kaise Roke. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.