چہرے کے مسام کھل گئے ہوں یا جسم یا پیروں کی بُو ہو ۔۔ جانیں صرف 1 چٹکی پھٹکری کا پاؤڈر خواتین کے کتنے کام آسکتا ہے؟

image

پھٹکری ایک ایسا باکمال پتھر ہے جو کئی مسئلوں سے نجات کے لئے کام آتا ہے ساتھ ہی اسے پانی کو صاف کرنے کے لئے ٹینک میں بھی ڈالا جاتا ہے، اس کے علاوہ اس کا پاؤڈر بنا کر بھی استعمال کیا جاتا ہے جس کے حیرت انگیز فوائد ہیں۔ مگراسے کیسے استعمال کرنا ہے؟ آیئے آج وومن کارنر آپ کو بتاتا ہے۔

ایک پھٹکری کے ٹکڑے کو ڈنڈے کی مدد سے کُوٹ لیں اس کے بعد اسے مکسر میں ڈال کر پیس لیں اور کسی خشک بوتل میں اس پاؤڈر کو ٹائٹ ڈھکن لگا کر محفوظ کرلیں۔

پھٹکری کے پاؤڈر کو کن مسائل میں کس طرح استعمال کریں؟

پیروں کی بدبو کیلیئے:

ایک ٹب یا نہانے کی بالٹی میں پانی بھر کر اس میں 1 چمچ پھٹکری کا پاؤڈر ڈالیں اور 10 سے 15 منٹ تک پاؤں بھگا کر بیٹھ جائیں۔ ہفتے میں 2 سے 3 بار اس عمل کو دہرائیں پیروں سے بدبو آنا بند ہوجائے گی۔

چہرے کے کھلے مسام کیلیئے:

عرقِ گلاب کی چھوٹی بوتل میں 1 چٹکی پھٹکری کا پاؤڈر ڈال کر مکس کریں اور اسے ٹونر کی طرح استعمال کریں، مسام سکھڑنا شروع ہوجائیں گے۔

بغلوں کی بدبو کیلیئے:

ایک چھوٹی اسپرے بوتل میں پانی بھر کر اس میں 1 سے 2 چٹکی جتنا پھٹکری کا پاؤڈر ڈال کر مکس کریں اور نہانے کے بعد بغلوں میں اسپرے کریں پسینے کی بدبو نہیں آئے گی۔

حلق میں خارش یا منہ میں زخم:

1 گلاس پانی میں ایک چٹکی پسی ہوئی پھٹکری شامل کر کے اس پانی سے اگر کلیاں کی جائیں تو منہ کا السر ختم ہو جاتا ہے اور دانے چھالے، زخم بھی سوکھ جاتا ہے۔ اور اس پانی کے چند گھونٹ پینے سے حلق کی خارش بھی ٹھیک ہوجاتی ہے

You May Also Like :
مزید

Phitkari Ke Fayde In Urdu

Phitkari Ke Fayde In Urdu - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Phitkari Ke Fayde In Urdu. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.