کورونا وائرس میں وٹامن ڈی کی کمی کا شکار ہونا آپ کو بھی متاثر کرسکتا ہے۔۔۔ وٹامن ڈی کی کمی کی نشاندہی کرنے والی 5 علامات ضرور جانیں

image
وٹامن ڈی ہماری صحت کے لئے اس قدر ضروری ہوگیا کہ اس کی اہمیت کا اندازہ آپ شاید نہ لگاسکیں، ہر جگہ کورونا وائرس کا خطرہ دن بہ دن مذید بڑھ گیا ہے اور ایسے میں اگر وٹامن ڈی کی کمی جسم میں ہوجائے تو یہ آپ کے لئے تشویش ناک بات ہوسکتی ہے کیونکہ وٹامن ڈی کی کمی آپ کی قوتِ مدافعت پر اثرانداز ہوسکتی ہے۔

وٹامن ڈی خوراک اور سُورج کی روشنی سے حاصل ہوتا ہے، پاکستان میں 80 فیصد سے زیادہ افراد وٹامن ڈی کی کمی کا شکار ہیں اور صرف 15.3 فیصد پاکستانی اس کمی سے محفوظ ہیں یعنی تقریباً ہر دس میں سے 8 افراد vitamin D deficiency کا شکار ہیں۔ آپ بھی جان لیں کہ اس کی کمی کا پتہ لگانے والی 5 نشانیاں تاکہ آپ صحت مند رہ سکیں:

٭ سر میں پسینہ آنا

ماہرین کے مطابق عام طور پر سر میں پسینہ آنا وٹامن ڈی کی کمی کی پہلی اور سب سے اہم نشانی ہے جسے نظر انداز نہیں کرنا چاہیے۔کیونکہ اس سے آپ کا دماغ بھی متاثر ہوتا ہے۔

٭ ڈیپریشن اور مُوڈ میں تبدیلی

تحقیق کے مطابق وٹامن ڈی کی کمی کا شکار لوگوں کا ڈیپریشن میں مبتلا ہونے کا خطرہ عام لوگوں کی نسبت 11 فیصد زیادہ ہوتا ہے۔ اور اس سے اعصابی کمزوری بھی ہوسکتی ہے۔

٭ جسم اور ہڈیوں میں درد

جسم میں جوڑوں میں اور ہڈیوں میں درد کی ایک بڑی وجہ وٹامن ڈی کی کمی ہے ، اس کمی کے شکار افراد کو کمر درد، جوڑوں کی درد، ٹانگوں میں درد اور پسلیوں میں درد کی عام شکایت ہوتی ہے۔

٭ پیٹ میں درد یا مڑوڑ

اس کی کمی پیٹ اور نظام ہضم کو بھی متاثر کرتی ہے۔کھانا ہضم نہ ہونے کی مستقل شکایت ہونے کی صورت میں آپ کو ڈاکٹرز سے رجوع کرنا چاہئیے کیونکہ اس سے ہورا جسم آہستہ آہستہ متاثر ہونے لگتا ہے۔

٭ وزن کا بڑھنا، موٹاپا، اور چربی

وٹامن ڈی Fat-Soluble ہوتا ہے یعنی زیادہ موٹے افراد کو عام لوگوں سے زیادہ وٹامن ڈی کھانے کی ضرورت ہوتی ہے اور وٹامن ڈی کی کمی چربی کو پگھلنے نہیں دیتی اور جسم کا وزن بڑھ جاتا ہے۔

وٹامن ڈی کی کمی کی وجہ سے اکثر لوگوں کا جسم اس قدر کمزور ہوجاتا ہے کہ ان کو سانس لینے اورسوچنے میں بھی تکلیف ہونے لگتی ہے اور اگر سانس لینے میں تےکلیف کی شدت بڑھ جائے تو کورونا کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے۔ لہٰذا ان علامات کی صورت میں ڈاکٹرز سے رجوع فرمائیں۔

نوٹ : یہ ایک عام معلومات ہے مزید معلومات کے لیے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

You May Also Like :
مزید

Vitamin D Ki Kami Ki Nishani

Vitamin D Ki Kami Ki Nishani - Read the best tips, tricks & totkay of Health and Fitness. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Health and Fitness. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Health and Fitness. So, just read the informative content on Vitamin D Ki Kami Ki Nishani. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.