شوگر کے مریضوں کے لیے 4 بہترین اسنیکس ابھی کھائیں اور شوگر لیول کو رکھیں اپنے کنٹرول میں  

سیب


روز 1 سیب کھائیں اور کبھی ڈاکٹر کے پاس نہ جائیں ، یہ مقولہ ہم بہت پہلے سے سنتے آرہے ہیں لیکن یہ حقیقتاً ایک نہایت صحت بخش پھل ہے ۔ سیب فائبر ، وٹامن سی ، آئرن، پوٹاشیم ، فاسفورس اور کیلشیم کا خزانہ ہے جبکہ اس کے اندر کیلوریز کی بھی بہت کم مقدار پائی جاتی ہے ناشتے اور دوپہر کے کھانے کے درمیان یا دوپہر اور رات کے کھانے کے درمیان ایک سیب کھایا جا سکتا ہے ۔

ائیر پوپڈ پاپ کارن


شوگر کے مریض اکثر یہ سوال کرتے ہیں کہ وہ پاپ کارن کھا سکتے ہیں یا نہیں ؟ تو جواب یہ ہے کہ وہ Air-popped پاپ کارن کھا سکتے ہیں ۔ تھوڑے سے پاپ کارن کھانے سے پیٹ بھرا ہوا محسوس ہوتا ہے جس سے بھوک بھی کم لگتی ہے ۔ یہ پاپ کارنز فائبر، وٹامن اور منرلز، آئرن، میگنیشیم اور زنک سے بھرپور ہوتے ہیں جو جسم کو مزید توانائی اور تقویت بخشتے ہیں۔

زیتون


زیتون کے اندر فیٹی ایسڈ پائے جاتے ہیں جو خون میں شوگر لیول کو کنٹرول میں رکھتے ہیں۔ شوگر کے مریضوں کے لئے مونو ان سیچوریٹڈ فیٹس سب سے زیادہ فائدہ مند سمجھے جاتے ہیں ۔
زیتون کے اندر پائے جانے والے مونو ان سیچوریٹڈ فیٹس خون میں شوگر کی مقدار کو کم کرنے میں معاون ثابت ہوتے ہیں ۔ اس کے ساتھ یہ دل کی بیماریوں سے بچاؤ میں مددگار ثابت ہوتے ہیں ۔

گریک دہی


گریک دہی شوگر کے مریضوں کے لئے انتہائی صحت بخش غذا ہے ۔ اس کے کاربوہائیڈریٹس کی بہت کم مقدار پائی جاتی ہے ۔ کیلشیم اور پروٹین سے بھرپور گریک دہی ہاضمہ بہتر بناتی ہے ، جسم کو وٹامن بی ، فولک ایسڈ، پوٹاشیم اور زنک فراہم کرتی ہے ۔ ایک کپ گریک دہی کو اسنیک کے طور پر دن میں ایک مرتبہ کھالیں اور اگر چاہیں تو اسٹرابیری ، بلیک بیری ، اخروٹ یا کشمش بھی مکس کر سکتے ہیں ۔
نوٹ : یہ ایک عام معلومات ہے مزید معلومات کے لیے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

Sugar Patient Ke Liye Snacks

Sugar Patient Ke Liye Snacks - Read the best tips, tricks & totkay of Health and Fitness. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Health and Fitness. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Health and Fitness. So, just read the informative content on Sugar Patient Ke Liye Snacks. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.

YOU MAY ALSO LIKE :