نیم کے پتوں سے جسمانی مسائل کے حل میں مددگار خاص قدرتی نسخہ، صرف ایک بار نیم کے پتوں کو بتائے گئے طریقوں سے استعمال کر کے دیکھیں اور بہترین نتائج پائیں

image
آج ہم نیم کے پتوں کے فوائد کے بارے میں آپ کو بتاتے ہیں جو کہ ہمیں آسانی سے مل جاتے ہیں۔ اگر آپ اس کا استعمال کریں تو آپ بھی اس سے فائدہ حاصل کرسکتے ہیں۔ نیم اینٹی پیکٹیریل ہے اور اس میں وٹامن سی کی خصوصیات پائی جاتی ہیں جو کہ آپ کے جلد کے امراض کے لیے نہایت مفید ہے۔ اکثر خواتین اپنے جلد اور دیگر مسائل کے باعث پریشان دکھائی دیتی ہیں اور وقت نہ ہونے کی وجہ سے خود کو دھیان نہیں دے پاتی ہیں۔ آئیں ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ آُپ اس عام سے پتے کو استعمال کر کے کیسے فائدہ اٹھا سکتی ہیں۔

چہرے کے داغ دھبوں اور دانوں کے لیے معاون

نیم کے پتے چہرے میں موجود داغ دھبوں اور دانوں کو ختم کرنے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔ اس لیے جن کے چہرے پر داغ دھبے اور دانے ہوں وہ نیم کے خشک پتے لے کر اس کا سفوف بنالیں اور پھر اس میں پانی یا عرق گلاب کے چند قطرے ملا کر چہرے پر لگائیں پھر کچھ دیر بعد اس کو ٹھنڈے پانی سے دھولیں۔

جسمانی امراض کے لیے مفید

نیم کے پتے ہماری جلد کی طرح ہمارے جسمانی امراض میں بھی مفید ہوتے ہیں۔ اس لیے ایسے افراد جن کے جوڑوں میں درد رہتا ہو وہ روزانہ نیم میں موجود نبولی کو پانی کے ہمراہ کھائیں- یہ عمل جوڑوں کے درد کی شکایت دور کرنے کے حوالے سے مددگار ثابت ہوگا ساتھ ہی نبولی کو چوسنے سے آپ کا خون صاف ہوگا اس کے علاوہ یہ قبص بھی دور کرنے میں مدد فراہم کرتی ہے۔

مسوڑھوں کے انفیکشن کے لیے مفید

اکثر لوگوں کے مسوڑھوں میں انفیکشن ہوجاتا ہے جو تکلیف دہ ہوتا ہے۔ ایسے افراد نیم کے پتوں کو پانی میں ابالیں اور چھان لیں پھر اس پانی سے کلیاں کریں یہ عمل آپ کے مسوڑوں کے انفیکشن کے لیے معاون ثابت ہوگا۔

جھڑتے بالوں کے لیے مفید

اکثر خواتین بال جھڑنے کی شکایت کرتی ہیں یا بالوں میں خشکی ہونے کی وجہ سے بھی پریشان ہوتی ہیں تو ایسی خواتین شیمپو کے بعد نیم کے پتوں کو پانی میں ابال کر ٹھنڈا کرلیں اور شیمپو کے بعد اس پانی سے بالوں کو دھولیں ۔ یہ پانی آپ کے بالوں کی جڑوں کو مضبوطی فراہم کرے گا۔

نیم کے پتے کڑوے ضرور ہوتے ہیں لیکن اس میں چھپے یہ فوائد انسانی جسم کے لیے نہایت مفید ہیں۔

You May Also Like :
مزید

Neem Ke Patte Ke Fawaid

Neem Ke Patte Ke Fawaid - Read the best tips, tricks & totkay of Health and Fitness. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Health and Fitness. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Health and Fitness. So, just read the informative content on Neem Ke Patte Ke Fawaid. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.