آدھی چمچ ہلدی ایک گلاس دودھ میں شامل کرکے پئیں اور اپنی قوت مدافعت میں اضافہ ممکن بنائیں

image
ہلدی جو کہ ہر گھر میں استعمال کی جاتی ہے اور اس کے بغیر کھانے بےرنگ لگتے ہیں۔ قدرت کی طرف سے ہلدی میں بے شمار فوائد پوشیدہ ہیں۔ یہ دماغی امراض، ذیابیطس مختلف اقسام کی الرجی، جوڑوں، پٹھوں کے درد ، نظام انہضام کی خرابیوں میں مفید اور ساتھ ہی ہماری قوت مدافعت میں اضافہ کرنے میں سب سے اہم مانا جاتا ہے۔

ہلدی میں موجود ’لیپو پولیسیکارائیڈ‘اینٹی بیکٹیرئیل، اینٹی وائرل اور اینٹی فنگل خصوصیات رکھتا ہے جو ہماری بیماریوں اور دردوں میں مفید ہے۔

ہلدی کے فائدے تو آپ جانتے ہی ہیں آج ہم آپ کو بتا رہے ہیں کہ آدھی چمچ ہلدی ایک گلاس دودھ میں شامل کر کے پینے سے کس طرح ہماری صحت پر مثبت اثرات مرتب کرتا ہے:

1. ہلدی کا دودھ آپ کے شوگر اور بلڈ پریشر کی بیماری میں مفید ہے۔

2. نظام دوران خون کو بہتر کرتا ہے اور خون کی صفائی کرتا ہے ۔ دل کی بیماریوں سے بچاتا ہے۔

3. ہلدی دودھ کا باقاعدگی سے استعمال کولیسٹرول کنٹرول رکھتا ہے۔

4. اس سے آنکھ کے پیچھے والے پردے کو طاقت ملتی ہے اور کمزوری سے بچاتا ہے۔

5. اس سے جسم میں کیلشیئم اور وٹامن ڈی کی کمی دور ہو سکتی ہے۔

6. ہلدی کا دودھ دمہ اور خوراک کی نالی کی سوزش سے بھی محفوظ رکھتا ہے۔

7. اس دودھ کے باقاعدگی سے استعمال کرنے پر آپ کا چہرہ اور جلد روشن اور توانا ہوجاتی ہے، اور تمام مردہ خلیات کا خاتمہ ہوجاتا ہے۔

نوٹ : یہ ایک عام معلومات ہے مزید معلومات کے لیے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

You May Also Like :
مزید

Haldi Waly Doodh Ke Fawaid

Haldi Waly Doodh Ke Fawaid - Read the best tips, tricks & totkay of Health and Fitness. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Health and Fitness. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Health and Fitness. So, just read the informative content on Haldi Waly Doodh Ke Fawaid. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.