کیا گرین ٹی وزن کم کرتی ہے؟ اس کا طریقہ استعمال جان لیں ورنہ اس کے نقصانات آپ کو بھی ان 3 بیماریوں میں مبتلا کرسکتے ہیں

image
گرین ٹی تو آپ پیتے ہی رہتے ہیں اور یہ بھی جانتے ہوں گے کہ یہ وزن کم کرنے میں بڑی مدد دیتی ہے مگر کچھ لوگو بیچارے اپنے موٹاپے کے بارے میں اس قدر گہری سوچ رکھ

لیتے ہیں کہ جس چیز کا بتایا جائے کہ یہ وشن میں کمی لائے گی اس کو ڈھیروں ڈھیر پی جاتے ہیں جو کہ بعد میں ان کی صحت کے لیئے نقصان دہ ہوتی ہے۔

غذائی ماہرین کہتے ہیں کہ:

" گرین ٹی یقیناً آپ کا وزن کم کرنے میں مدد تو دیتی ہے لیکن یہ قیاس غلط ہے کہ یہ چربی پگھلاتی ہے اور وزن میں کمی پیدا کرتی ہے۔ بلکہ درحقیقت گرین ٹی آپ کا میٹا بولزم تیز

کرتی ہے اور جسم میں موجود فاضل مادوں کے اخراج کا اہم ذریعہ بنتی ہے۔" لیکن یہ جان لیں کہ اس کا کس طرح اور کتنی مقدار میں استعمال کرنا آپ کے وزن میں کمی کا باعث بن سکتا ہے: مقدار:

• دن میں کم از کم دو کپ اور زیادہ سے زیادہ چار کپ گرین ٹی آپ کے لیئے انتہائی فائدہ مند ہے۔ آپ چاہیں تو اس کی مقدار میں کمی کرلیں مگر ہر گز ۴ کپ سے زائد نہ پیئیں۔

طریقہ استعمال:

• طریقہ استعمال آپ جیسے قہوے کی شکل میں بنا کر پیتے ہیں ویسے ہی کریں بس ایک کپ گرین ٹی میں آدھا لیموں کا رس شامل کرلیں۔

• اس کو ناشتے، دوپہر کے کھانے یا رات کے کھانے کے فوری بعد ہر گز پینا چھوڑ دیں کیونکہ اس طرح آپ کے جسم میں کیلوریز اور فیٹ بڑھنے کے امکانات ہوتے ہیں.

• بہتر طریقہ استعمال یہ ہے کہ آپ اس کو ہر کھانے کے ایک گھنٹے کے بعد پیئیں، اس سے آپ کا میٹا بولزم بھی جلدی بڑھے گا اور کھانا ہاضمے میں بھی آئے گا۔

زیادہ گرین ٹی پینے کے نقصانات:

جو لوگ زیادہ گرین ٹی پیتے ہیں تو وہ اس کی زائد مقدار لینے کے ذرا نقصانات بھی جان لیں تاکہ اگلی دفعہ محتاط رہیں:

• اس کو زیادہ پیا جائے تو ڈی ہائیڈریشن ہوجاتی ہے۔

• گردے کے مسائل بڑھنے کا خدشہ ہوتا ہے۔

• گردے کی پتری جن لوگوں کو ہے وہ ہر گز اس کو ایک کپ سے زیادہ نہ پیئیں اس سے ان کی تکلیف بڑھ سکتی ہے۔

• جگر کے مسائل پیدا ہوسکتے ہیں۔

You May Also Like :
مزید

Green Tea Ke Nuksan

Green Tea Ke Nuksan - Read the best tips, tricks & totkay of Health and Fitness. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Health and Fitness. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Health and Fitness. So, just read the informative content on Green Tea Ke Nuksan. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.