گرمی کے موسم میں دن گزارنا سب سے بڑی ہمت کا کام ہے کیونکہ گرمی اس قدر شدت کی ہوتی ہے اور ساتھ ہی ہوا بھی گرم تھپڑ لگاتی ہوئی محسوس ہوتی ہے۔
ایسے میں خود کو گرمی سے بچانے کے لئے چند کارآمد کڑی بوٹیوں کا استعمال قابلِ ذکر ہے جنھیں استعمال کر کے آپ بھی گرمی میں ٹھنڈے رہ سکتے ہیں
* پودینہ
گرمی کی شدت میں کمی لانے کے لیے پودینہ ایک سستی سی جڑی بوٹی ہے۔ اس کو پیس کر چٹنی اور کئی طرح کے مشروبات میں استعمال کر سکتے ہیں۔
اس کے علاؤہ پودینے کے پتوں کو اچھی طرح سے دھو کر پانی میں ڈال لیں اور اسے سارہ دن پیئیں جسم سے فاضل مادوں کا اخراج اور معدے کی صحت بھی بہتر ہوگی ۔
* آملہ
آملہ وٹامن سی سے بھر پور ہے۔ یہ معدے کے لیے بھی اچھا جبکہ قوتِ مدافعت بڑھانے میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔
آملہ گرمی سے بڑھنے والے بلڈ پریشر کو کنٹرول کرتا ہے۔
* صندل
صندل کی تاثیر ٹھنڈی ہوتی ہے۔ یہ گرمیوں کی وجہ جل جانے والی جلد کو صاف کرتی ہے۔ صندل کے شربت کے استعمال سے گرمیوں میں سکون ملتا ہے۔
* ملیٹھی
گرمیوں میں ملیٹھی کا استعمال نہ صرف ڈی ہائیڈریشن اور ڈائریا سے بچا سکتا ہے بلکہ وائرل کھانی، نزلہ زُکام اور بخار میں بھی مفید ہے۔
* فالسے کا شربت
گرمیوں میں فالسے کا استعمال مفید ہوتا ہے کیونکہ اس میں کیلشیم، سوڈیم اور پوٹاشیم کی بھاری مقدار پائی جاتی ہے جس کی وجہ سے جسم میں آئنز کی سطح برقرار رہتی ہے اور گرمی میں تازگی اور توانائ حاصل ہوتی ہے۔
نوٹ : یہ ایک عام معلومات ہے مزید معلومات کے لیے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔