بخار میں منہ کا ذائقہ خراب اور کڑوا پوجاتا ہے جو کہ کورونا وائرس کی بھی علامت ہے ۔۔۔۔۔ اس کو کس طرح ٹھیک کیا جاسکتا ہے؟ جانیں

image
کورونا وائرس سے صرف بخار، کھانسی، نزلہ ہی نہیں ہوتا بلکہ زبان کا ذائقہ اور سونگھنے کی حس بھی بری طرح متاثر ہوجاتی ہے۔ لیکن ایسا کیوں ہوتا ہے؟ اس کی وجہ یہ ہے کہ کورونا سے ایک طرف جہاں پھیپھڑے متاثر ہوتے ہیں، سانس اکھڑنے لگتا ہے، اور سینے کی جکڑن بھی ہوجاتی ہے، اس عمل کے نتیجے میں وائرل وباؤں میں اکثر زبان کا ذائقہ بنانے والی پروٹین سے بھرپور غدود ذائل ہوجاتے ہیں اور یہی ایک وجہ ہے کہ جس سے نہ صرف کورونا بلکہ عام بخار میں بھی زبان کا ذائقہ یکسر ختم ہو کر رہ جاتا ہے۔ اور کم از کم پانچ دن کے بعد یہ صحیح ہوتا ہے، مگر کورونا کا حملہ 14 دن یا اس سے زیادہ کا ہوتا ہے، تو اس میں منہ کا ذائقہ بحال ہونے میں طویل وقت بھی لگ سکتا ہے۔

منہ کے ذائقے کو بحال کرنے کے لئے کیا کرنا چاہئیے؟

٭ آلو بخارے کا شربت پینا اس مسلئے کا عام اور سب سے بہترین حل ہے، کیونکہ اس میں ایسے انزائمز پائے جاتے ہیں جو کہ ذائقے کو درست بنانے میں کام آتے ہیں۔ ٭ لیموں اور ادرک کے رس کو مکس کرکے پانی کے ساتھ پینے سے بھی ذائقہ اچھا ہوجاتا ہے۔ ٭ موسمی پھلوں کا استعمال کریں، جو بھی پھل آپ کو مل رہا ہے بازار سے آپ اس کو کھائیں یا جوس کی طرح استعمال کریں کیونکہ کھانے سے زیادہ پینا اس تکلیف میں آپ کو فائدہ پہنچاتا ہے۔ ٭ گرمی کے موسم میں گنے کا رس باآسانی مل رہا ہے، آپ اس کو استعمال کریں۔ ٭ املی کا شربت کو پیئیں یا پھر اس کو زبان پر رکھ کر چوس لیں، جتنا رس اندر جائے گا آپ کی زبان کا ذائقہ بڑھنے لگے گا۔

You May Also Like :
مزید

Bukhar Me Mu Ka Taste Sahi Kar Ka Tarika

Bukhar Me Mu Ka Taste Sahi Kar Ka Tarika - Read the best tips, tricks & totkay of Health and Fitness. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Health and Fitness. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Health and Fitness. So, just read the informative content on Bukhar Me Mu Ka Taste Sahi Kar Ka Tarika. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.