کیا آپ کے ہاتھ پاؤں بھی سردیوں میں کالے اور سخت ہوجاتے ہیں؟ تو ان طریقوں پر عمل کریں اور ہاتھ پاؤں کو خوبصورت بنائیں

image
  • * سردیوں میں کم درجہ حرارت کی وجہ سے جسم میں خون کی روانی کی رفتار کم ہوجاتی ہے۔ جس کی وجہ سے خلیوں کو آکسیجن صحیح سے نہیں پہنچتی ہے۔

  • * اسکن کے خلیات کو بھی آکسیجن کی ضرورت ہوتی ہے اور کمی کے باعث اسکن پر واضح فرق پڑتا ہے جس کی وجہ سے اسکن سخت اور بدرنگ ہوجاتی ہے۔سردیوں میں جب ٹھنڈی ہوا بار بار جسم سے ٹکراتی ہے تو اسکن خشک اور کھردری ہوجاتی ہے۔ 

  • * اس کے علاوہ اسکن کی ڈیپ صفائی کریں اور ہفتے میں دو بار لازمی ہاتھ پاؤں کی اسکربنگ کریں کیونکہ موسچرائزنگ بھی ہاتھ پاؤں کے لیے اہم ہے۔ آپ کی جلد کو جتنی نمی ملے گی یہ اتنا ہی سخت ہونے اور جھریاں پڑنے سے محفوظ رہے گی۔ 

  • * کپڑے دھوتے وقت ہمیشہ ربڑ کے دستانوں کا استعمال کیا کریں یا پھر نیم گرم پانی کا استعمال لازمی کریں۔ 

  • * کپڑے یا برتن دھونے کے بعد عرق گلاب، لیموں اور گلیسرین کا گھریلو موسچرائزر بھی لگائیں۔ 

  • * کیوٹیکلز کو نرم رکھنے کے لیے زیتون کے تیل میں وٹامن ای آئل ملا کر رات کو سوتے وقت ناخنوں کے اطراف پہ مالش کریں ایسا کرنے سے کیوٹیکلز نرم رہیں گے اور ناخنوں کی ارد گرد سطح صاف رہے گی۔ 

  • * سردیوں میں چونکہ ناخنوں میں میل جمنے کا خطرہ رہتا ہے اس لیے اپنے ناخن چھوٹے رکھیں تاکہ وہ صاف اور دلکش لگیں۔ 

  • * سردیوں میں رات کو کوئی بھی کریم یا پیٹرولیم جیلی لگا کر کر موزے اور دستانے پہن کر سوئیں۔ پھر صبح نیم گرم پانی اور کسی سوپ کی مدد سے ہاتھ پاؤں اچھی طرح دھولیں کیونکہ ایسی چیزیں دھول مٹی اپنی طرف کھینچتی ہیں اس لیے اگر صحیح سے نہیں دھوئیں گی تو ہاتھ ہاؤں میلے اور کالے نظر آئیں گے۔

     

You May Also Like :
مزید

Sardion Me Hath Paon Ko Kala Honay Se Bachane Ka Tarika

Sardion Me Hath Paon Ko Kala Honay Se Bachane Ka Tarika - Read the best tips, tricks & totkay of Beauty Tips. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Beauty Tips. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Beauty Tips. So, just read the informative content on Sardion Me Hath Paon Ko Kala Honay Se Bachane Ka Tarika. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.