اب نیل پالش لگا کر بیٹھنا نہیں پڑے گا ۔۔ آئیے نیل پالش جلدی سکھانے کے طریقے جانئے !

image

کئی لڑکیوں کو نیل پالش لگانے کا شوق تو بہت ہوتا ہے لیکن وہ اس لئے نیل پالش اپنے ناخنوں پر نہیں لگاتیں کیونکہ انہیں نیل پالش کو سکھانے کیلئے دیر تک بیٹھنا پڑتا ہے، کیونکہ وہ اگر مکمل نیل پالش سوکھنے کا انتظار نہیں کریں گی تو نیل پالش خراب ہوجائے گی اور ان کی محنت ضائع ہو سکتی ہے ۔ کچھ خواتین گھر میں نیل پالش لگانے کے بجائے بیوٹی پارلرز جا کر مینی کیور کرواتی ہیں ۔ مینی کیور کروانے کیلئے انہیں بہت سے پیسے خرچ کرنے پڑتے ہیں تو ظاہر ہے کہ بار بار پیسے تو خرچ نہیں کئے جاسکتے ۔ اس مضمون میں لڑکیوں کی آسانی کیلئے نیل پالش سکھانے کے طریقے بتائے جا رہے ہیں ، جن پر عمل کرکے وہ منٹوں میں نیل پالش کو سکھا سکتی ہیں ۔

برف:

برفیلا پانی یا کیوبز کو کسی پیالے میں نکال کر رکھیں ۔ جیسے ہی نیل پالش لگائیں اس کے بعد ناخنوں کو اس ٹھنڈے برفیلے پانی میں ڈال لیں ۔ یاد رکھیں کہ نیل پالش لگانے کے بعد ایک منٹ انتظار کریں اور اس کے بعد برف والے پانی میں ڈال کر اسے خشک کرلیں ۔ ورنہ نیل پالش اُتر جانے کا بھی خدشہ رہے گا ۔

بلو ڈرائی:

گھر میں بالوں کو سکھانے کیلئے موجود بلو ڈرائیر آپ کی نیل پالش کو سیکنڈز میں سکھانے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔ تاہم بلو ڈرائی کرتے وقت ا س کا ”ہیٹ سسٹم“ والا آپشن استعمال نہ کریں ۔ ڈرائیر کی ”کول سیٹنگ“ کو استعمال کریں اور اس کی مدد سے نیل پالش سکھا لیں ۔ کیونکہ ٹھنڈی ہوا کی مدد سے نیل پالش تیزی سے سوکھ جائے گی اگر ڈرائیر کی گر م ہوا کی مدد لیں گی تو نیل پالش اپنی جگہ سے ہٹ سکتی ہے۔

بے بی آئل کا استعمال:

نیل پالش لگانے کے بعد اگر بے بی آئل کو اس پر لگا لیا جائے تو آئل فوراً ہی نیل پالش کو سکھانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے ، کیونکہ یہ نیل پالش میں موجود اجزا کو جذب کرلیتا ہے اور اس کی وجہ سے نیل پالش جلدی ناخن پر سیٹ ہوجاتی ہے ۔ اگر کوکنگ آئل کا اسپرے کرنا چاہتی ہیں تو کوشش کریں کہ اسے تھوڑے فاصلے سے کریں ۔ اس کے بعد ناخنوں کو ٹھنڈے پانی سے دھو لیں ۔ اس طرح بھی نیل پالش جلدی سوکھ جاتی ہے ۔

ہئیر اسپرے:

نیل پالش لگانے کے بعد ہئیر اسپرے کریں اور سیکنڈز میں اسے سکھا لیں ۔ تاہم ہیر اسپرے کا استعمال کرتے وقت بوتل کو کم سے کم 30 سینٹی میٹرز کے فاصلے پر رکھیں ۔ فاصلہ اگر کم ہوگا تو اسپرے آپ کی نیل پالش کو خراب کرسکتا ہے ۔

پھولوں سے تیار کردہ تیل:

ایسے تیل جو پھولوں سے حاصل کئے جاتے ہوں اور فوراً اُڑ جانے کی صلاحیت رکھتے ہوں انہیں لوگ essential oils کہتے ہیں ۔ لیونڈر، پیپرمنٹ وغیرہ کے تیل ملتے ہیں ، اس تیل کو نیل پالش پر لگا لیں توا س کی وجہ سے بھی نیل پالش سیکنڈز میں سوکھ جائے گی ۔

You May Also Like :
مزید

Nail Polish Jaldi Dry Karne Ka Tarika

Nail Polish Jaldi Dry Karne Ka Tarika - Read the best tips, tricks & totkay of Beauty Tips. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Beauty Tips. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Beauty Tips. So, just read the informative content on Nail Polish Jaldi Dry Karne Ka Tarika. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.