آئی برو خود سے بنانا ایک مشکل کام ہوتا ہے ہر کوئی نہیں بنا سکتا اور اگر آپ بھی ان لوگوں میں سے ایک ہیں جو خود سے نہیں پاتی ہیں اپنی آئی برو تو ہماری اس ٹپ کو ایک مرتبہ اپلائی کرکے دیکھیں اس کے بعد آپ ہوسکتا ہے آپ پارلر جا کر آئی برو بنوانے کے خرچے سے بچ جائیں۔
ٹپ:
٭ آئی برو پینسل کو اپنی آئی برو کے چاروں طرف پھیریں، اس دوران آپ کو اپنی پینسل کے نشان سے یہ اندازہ ہوجائے گا کہ کہاں سے کہاں تک آپ کی بہترین آئی برو شیپ بن رہی ہے وہ بھی قدرتی طور پر اور کس جگہ آپ کے اضافی بال آئے ہوئے ہیں۔
٭ ایک مرتبہ نشان لگانے سے سمجھ نہیں آرہا تو دو سے تین مرتبہ کرلیں کوئی حرج نہیں ہے بلکہ ایسا کرنے سے تو آپ کی پریکٹس بھی ہوجائے گی اور آپ کو اپنی آئی برو شیپ کا بھی پتہ چل جائے گا۔
٭ اب جہاں اضافی بال آئے ہوئے ہیں اس جگہ کو اچھی طرح نوٹ کرلیں اور کسی ہلکے رنگ کی آئی برو پینسل سے اس پر نشان لگالیں۔
٭ ایک سخت کاغذ کو دو انچ جتنا کاٹ لیں اور اس پر ویکس لگا کر اپنی آئی برو پر اس جگہ جہاں زیادہ بال ہیں وہاں پر چپکا دیں۔ کم ازکم دو سے تین منٹ چپکالیں۔
٭ اس کے بعد پیپر کو بالوں کی مخالف سمت میں کھینچ کر اتار دیں۔ اس طرح آپ کی آئی برو گھر میں ہی بن جائے گی۔
٭ کچھ اگر چھوٹے بال رہ گئے ہیں تو انھیں آپ چمٹی کی مدد سے کھنیچ کر نکال دیں۔
لیجیے پارلر کے خرچے سے بھی بچ گئے اور بہتر شیپ میں آئی برو بھی بن گئی۔