اسلام آباد کے مختلف سکولوں کے بچوں کے لئے ان ڈرائیو اور مارگلہ ٹریل رنرز (ایم ٹی آر) نے یوور پیس کڈز ٹریل پاکستان دوڑ کا اہتمام

image

اسلام آباد۔19مئی (اے پی پی):وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے مختلف سکولوں کے بچوں کے لئے ان ڈرائیو اور مارگلہ ٹریل رنرز (ایم ٹی آر) نے یوور پیس کڈز ٹریل پاکستان دوڑ کا اہتمام کیا جس کا مقصد پاکستان میں بچوں میں دوڑ کے کلچر کو فروغ دینا ہے۔ اسلام آباد کے فاطمہ جناح ایف نائن پارک میں منعقد ہونے والی اس ریس میں مختلف پس منظر سے تعلق رکھنے والے400 پرجوش رنرز بچوں نے اپنے اساتذہ اور عزیزواقارب کے ہمراہ شرکت کی۔

یوور پیس بائی ان ڈرائیو ایک غیر منافع بخش اقدام ہے جو متنوع پس منظر سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو اکٹھا کرنے کے لئے مختلف ایسے اقدامات کی حمایت کرتا ہے ، اس اقدام کے تحت ہر ایک کے لئے بلا تفریق یکساں ماحول پیدا کرنے میں مدد ملتی ہے۔ مصر، مراکش، پیرو، نیپال، چلی اور برازیل سمیت چھ ممالک میں کامیابی کے ساتھ کیے جانے والے عالمی اقدام ‘یور پیس’ کا پاکستان میں پہلی بار انعقاد کیا گیا ہے۔

گزشتہ آٹھ ہفتوں کے دوران تجربہ کار کھلاڑیوں نے منتخب اسکولوں میں تربیتی سیشن منعقد کیے جن میں بہبود اسکول سید پور اسلام آباد ، مریم فائونڈیشن اسکول بنی گالا اسلام آباد ، غوثہ مشال مارگلہ ٹائون اسلام آباد اور کلام اسکول راولپنڈی شامل ہیں۔ پروگرام میں طلبا کو بنیادی باتوں سے متعارف کرانے اور فعال شرکت کی حوصلہ افزائی کرنے پر توجہ مرکوز کی گئی ، جس میں شرکا کے مابین صنفی مساوات اور اتحاد پر خصوصی زور دیا گیا۔ ریس میں 1 کلومیٹر، 3 کلومیٹر اور 5 کلومیٹر کی دور کے مقابلے ہوئے جس سے بچوں کو معاون اور جامع ماحول میں اپنی دوڑنے کی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کا موقع ملا۔

یور پیس میں کھیلوں کی سربراہ اینا فیڈورچک نے میڈیا کے ساتھ اپنے تجربے کا اشتراک کرتے ہوئے کہا کہ آج کی دنیا میں یوور پیس جیسے اقدامات چھوٹے بچوں کو ان کی جسمانی فٹنس کو بہتر بنانے اور ذہنی نشوونما کو بڑھانے کے لئے صحت مند طرز زندگی کی طرف رہنمائی کرنے کے لئے ضروری ہیں ۔ یہ میرا پاکستان کا پہلا دورہ ہے اور میں ان لوگوں سے بہت متاثر ہوں جن سے میری ملاقات ہوئی ہے۔ مارگلہ ٹریل رنرز کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے اسلام آباد کے پانچ اسکولوں کے بچوں کے لیے تربیتی پروگرام اور دوڑ کے انعقاد میں ان کی توانائی کا مظاہرہ کیا اور اسکول انتظامیہ کے تعاون پر بھی ان کے شکریہگزار ہیں۔

بچوں کے پر مسرت چہرے اس منصوبے کے خوشگوار احساس کا اظہار کر رہے ہیں۔ انہوں نے پروگرام کی کامیابی کو ممکن بنانے کے لئے ان ڈرائیو کا خصوصی شکریہ کیا۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی ایسی تقریبات کا انعقاد تسلسل سے جاری رہے گا۔ مزید برآں، ایم ٹی آر کے بانی جاوید علی نے یوور پیس کڈز ٹریل پاکستان منصوبے کے بارے میں تفصیلاتسے آگاہ کیا اور کہا کہ یہ اسلام آباد اور راولپنڈی کے مختلف اسکولوں کے بچوں کے لئے آٹھ ہفتوں کا تربیتی پروگرام ہے۔ منتخب اسکولوں، ایف نائن پارک اور اسپورٹس کمپلیکس میں تجربہ کار ایتھلیٹس کی جانب سے منعقد کیا جانے والا یہ پروگرام طلبا کو چلانے کی بنیادی باتوں سے متعارف کراتا ہے اور فعال شرکت کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ اس پروگرام کو مرد اور خواتین دونوں طلبا کی مساوی نمائندگی کے لئے ڈیزائن کیا گیا ہے جس سے شرکا کے مابین صنفی مساوات اور اتحاد کو فروغ ملے گا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.