سپیکر قومی اسمبلی کا بشکیک میں پاکستانی طلباء کے ساتھ پیش آنے والے ناخوشگوار واقعے پر گہری تشویش کا اظہار

image

اسلام آباد۔18مئی (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک میں پاکستانی طلباء کے ساتھ پیش آنے والے ناخوشگوار واقعے پر گہری تشویش کا اظہار کیاہے۔یہاں جاری بیان کے مطابق اسپیکر نے کرغزستان میں حالیہ صورتحال میں پاکستانی سفارتخانے کو طلباء کو ہر ممکن معاونت فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ طلباء ہمارا مستقبل کا قیمتی اثاثہ ہیں انہیں مشکل وقت میں تنہا نہیں چھوڑیں گے،

بیرونی ممالک میں زیر تعلیم پاکستانی طلباء پاکستان کے سفیر ہیں،کرغیزستان میں پاکستانی سفارتخانے طلباء کے اہلخانہ کو بروقت معلومات فراہم کرے۔اسپیکر نےزخمی طلباء کو ہر ممکن طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی اسپیکر نے کرغیزستان میں پاکستانی طلباء کیلئے نیک خواہشات کا اظہار اور ان کی سلامتی کیلئے دعا کی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.