یونیورسٹیز میں سپورٹس ٹورنامنٹس کے انعقاد کو یقینی بنایا جائے، کھیلوں میں قومی نمائندگی کے لئے میرٹ پر انتخاب ہونا چاہئے، احسن اقبال

image

اسلام آباد۔17مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ و منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ یونیورسٹیز میں سپورٹس ٹورنامنٹس کے انعقاد کو یقینی بنایا جائے، کھیلوں میں قومی نمائندگی کے لئے میرٹ پر انتخاب ہونا چاہئے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار قومی کانفرنس برائے احیاء کھیل کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا قومی کانفرنس برائے ریوائیول آف سپورٹس کا مقصد سپورٹس فیڈریشنز کو ریویمپ کرنا ہے، بین الاقوامی کوچز کے زیر اہتمام کھلاڑیوں کی تربیت کی جائے، زیادہ سے زیادہ سپورٹس مراکز قائم کیے جائیں، تمام سکولوں میں کھیلوں کو فروغ دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ کانفرنس کے شرکاء کی تمام سفارشات کی روشنی میں رپورٹ مرتب کی جائے گی، رپورٹ اور سفارشات پر تندہی سے عمل کیا جائے گا،ہم ملک کے لیے کھیلتے ہیں، اپنی ذات کے لیے نہیں ، 2025 میں بھرپور طور پر کھیل کا میدان سجائیں گے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ہائر ایجوکیشن کو کہا ہے کہ یونیورسٹیز میں سپورٹس ٹورنامنٹس کے انعقاد کو یقینی بنائیں ، کھیلوں میں قومی نمائندگی کے لیے میرٹ پر انتخاب ہونا چاہئے،گروہ بندی سے کوئی نہیں جیت سکتا،کھلاڑی ذہنی تنائو کے ساتھ کبھی اچھی کارکردگی نہیں دکھا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ سات دن میں اذلان شاہ کے ہر ہاکی کھلاڑی کو جاب لیٹر ملے گا،

پاکستان سپورٹس بورڈ کو نوجوان نسل کے لئے چیمپئنز کی کامیابیوں کی سٹوریز دستیاب کرنے اور اردو میں ترجمہ کرنے کی ضرورت ہے، جیت کے لیے فوکس اور جذبہ ضروری ہے،حکومت کی ذمہ داری ہے کہ کھلاڑیوں کو تمام سہولیات فراہم کرے، 25 کروڑ کی آبادی میں 10-15 چیمپئن کیوں نہیں نکل سکتے،2028 اولمپکس کے لیے بھرپور تیاری کی جائے گی،ہر تین سے چار ماہ بعد کارکردگی جانچنے کے لیے دوبارہ ملاقات ہوگی،سفارشات پر عمل درآمد کا جائزہ لیا جائے گا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.