وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ایسوسی ایشن آف الیکٹرانک میڈیا ایڈیٹرز اینڈ نیوز ڈائریکٹرز کے نومنتخب صدر اظہر عباس و دیگر عہدیداروں کو مبارکباد

image

اسلام آباد۔17مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایسوسی ایشن آف الیکٹرانک میڈیا ایڈیٹرز اینڈ نیوز ڈائریکٹرز کے نومنتخب صدر اظہر عباس کو مبارکباد پیش کی ہے۔ انہوں نے نومنتخب سینئر نائب صدر ایاز خان، نائب صدر محمد عثمان، سیکرٹری جنرل طارق محمود اور دیگر عہدیداروں کو بھی مبارکباد پیش کی۔

وفاقی وزیر داخلہ نے نومنتخب صدر اظہر عباس اور عہدیداروں کے لئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔ انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ اظہر عباس کی قیادت میں ایسوسی ایشن الیکٹرانک میڈیا کی ترقی کے لئے اپنا مثبت کردار ادا کرتی رہے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ بلاشبہ الیکٹرانک میڈیا نے مختصر مدت میں تیزی سے ترقی کی ہے ، الیکٹرانک میڈیا نے سوشل میڈیا کے دور کے تقاضوں کے مطابق خود کو جدید ٹیکنالوجی کے مطابق ڈھالنا ہو گا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ملک میں جمہوری اقدار کے فروغ اور معاشرتی مسائل کے حل کیلئے الیکٹرانک میڈیا کا کردارمسلمہ ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.