قومی اسمبلی کا اجلاس (کل) جمعہ کی صبح تک ملتوی

image

اسلام آباد۔16مئی (اے پی پی):قومی اسمبلی میں سنی اتحاد کونسل کے اراکین اور مسلم لیگ (ق) کے رکن طارق بشیر چیمہ کے درمیان نوک جھونک اور تلخ جملوں کے تبادلے کے بعد اجلاس (کل) جمعہ کی صبح 11 بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔

جمعرات کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں صدر مملکت کے خطاب پر بحث کے دوران طارق بشیر چیمہ نے تحریک انصاف کی سابق حکومت کو ہدف تنقید بنایا اور اس دوران انہوں نے علی محمد خان اور دیگر ارکان کو مخاطب بھی کیا جس کے بعد علی محمد خان نے اپنا موقف پیش کیا ۔ طارق بشیر چیمہ نے کہا کہ انہوں نے گزشتہ دور حکومت میں بڑی نیک نیتی کے ساتھ تحریک انصاف کی طرف ہاتھ بڑھایا تھا کہ یہ ملک کو بہتر بنائیں گے۔

انہوں نے علی محمد خان کی طرف سے اٹھائے گئے نکات کی وضاحت کی جس کے بعد وہ علی محمد خان کی نشست سے ہوتے ہوئے باہر نکلنے لگے تو اس دوران زرتاج گل اور طارق بشیر چیمہ کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا جس کے بعد سنی اتحاد کونسل کے دیگر اراکین نے بھی احتجاج کرنا شروع کردیا ۔ بعد ازاں صدر نشین شہلا رضا نے ایوان کی کارروائی (کل) جمعہ کی صبح 11 بجے تک ملتوی کر دی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.