ایس ڈی جیز کے حصول میں نجی شعبے کا اہم کردار ہے ،میڈیا عوام تک ایس ڈی جیز کی آگہی میں مدد کرے ، احسن اقبال

image

اسلام آباد۔16مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر منصوبہ بندی،ترقی ،اصلاحات وخصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ ایس ڈی جیز کے حصول میں نجی شعبے کا اہم کردار ہے ،میڈیا عوام تک ایس ڈی جیز کی آگہی میں مدد کرے ،ہمسایہ ملک نےمنزل حاصل کر لی ، ہم نے 76 سال ضائع کر دیئے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کوقومی پائیدار ترقی کے اہداف کے حوالے سے وزارت منصوبہ بندی میں کانفرنس سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ آنے والی نسلوں کیلئے بہتر ملک چھوڑنا ہے ،صنعتی انقلاب میں قدرتی وسائل کاغلط استعمال کیا گیا ،پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثرہ پہلے10ممالک میں شامل ہے،سماجی اشاریوں میں ہم پسماندہ ملکوں میں شامل ہیں ،ایس ڈی جیز پر عملدرآمد سے ہی ترقی ممکن ہے ،یہ بھی دیکھنا ہے کہ پاکستان کا بجٹ ایس ڈی جیز سے مطابقت رکھتا ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ ایس ڈی جیز کے حصول میں نجی شعبے کا اہم کردار ہے ،میڈیا عوام تک ایس ڈی جیز کی آگہی میں مدد کرے ،ہمسایہ ملک نےمنزل حاصل کر لی ، ہم نے 76 سال ضائع کر دیئے ،محنت کر کے پاکستان کو 2047 تک دنیا کی پہلی 10معیشتوں میں لا سکتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں منفی آوازیں ختم کرنا ہوں گی، پاکستان کی معاشی ترقی کے سنگل ایجنڈا کو اپنانا ہے،ایسی ترقی کہ ہر شہری ترقی سے خوشحال ہو،پائیدار ترقی کے اہداف جب رکھے گئے اس کا مقصد ترقی کرنا تھا، دنیا ان اہداف کا پھل حاصل کرے اور ترقی کرے۔ احسن اقبال نے کہا کہ ہماری یہ ذمہ داری ہے کہ آنے والی نسلوں کیلئے محفوظ و پائیدار ترقی قائم کریں، پائیدار ترقی کے اہداف اقوام متحدہ کا نہیں پاکستان کا ایجنڈا ہے، پائیدار ترقی کے اہداف کو 2015 میں 2025 کے ترقی کی وژن میں شامل کیا گیا، ہمارے سوشل اشاریے اگر معاشی اشاریوں سے ہم آہنگ نہیں ہوں گے ترقی ممکن نہیں،آج ان تمام سٹیک ہولڈرز کو اکٹھا کیا گیا ہے جو اس عمل کو آگے بڑھا سکتے ہیں۔

احسن اقبال نے کہا کہ پائیدار ترقی کے اہداف کے حوالے سے ارکان پارلیمنٹ کا بڑا اہم کردار ہے،وسائل کی تقسیم کا کام پارلیمنٹ کرتی ہے، پاکستان کے عوام نے ارکان پارلیمنٹ کے اپنے مینڈیٹ سے پارلیمان میں بھیجا ہے، سول سوسائٹی اور نجی شعبے بھی پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول میں کردار ادا کرسکتے ہیں، میڈیا کا بھی اس میں اہم کردار ہے، امریکی یونیورسٹی نے کہا ہے کہ نازک موڑ کب ختم ہوگا۔ احسن اقبال نے کہا کہ مثبت سوچ اور ملک کی ترقی کیلئے کام کرنا ہوگا، 2047 تک پاکستان کو دنیا کی بہترین معیشتوں میں شامل کرسکتے ہیں، پاکستانی قوم کی ذہانت اور محنت کی گواہی دنیا دیتی ہے، ہمیں کرپشن، نااہلی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا ہے، پاکستان کے عوام نے 2022 کے سیلاب کا مقابلہ کیا، 2022 کے سیلاب کے بعد حکمت عملی کے ذریعے بڑے جانی نقصان سے پاکستان محفوظ رہا، اب ہمیں متحد ہوکر پاکستانی ترقی کے پروگرام کو آگے بڑھانا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.