نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی بیجنگ میں چین کے وزیر خزانہ سے ملاقات، بزنس ٹو بزنس روابط کے پیش نظر مالی تعاون کو مزید بڑھانے پر تبادلہ خیال

image

بیجنگ ۔16مئی (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے جمعرات کو بیجنگ میں عوامی جمہوریہ چین کے وزیر خزانہ لان فوآن سے ملاقات کی۔ دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار اور چین کے وزیر خزانہ نے پاک چین مالیاتی اور بینکنگ کے شعبوں میں تعاون کو سراہتے ہوئے اسے دونوں ممالک کے درمیان ”آل ویدر اسٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنرشپ“ کا مظہر قرار دیا۔

انہوں نے خاص طور پر پاکستان اور چین کے درمیان بڑھتے ہوئے بزنس ٹو بزنس روابط کے پیش نظر مالی تعاون کو مزید بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا۔ چینی وزیر خزانہ نے پاکستان کی معیشت کی مثبت رفتار کا ذکر کرتے ہوئے پاکستان کے اقتصادی ایجنڈے کو سراہا اور مالی استحکام کو مضبوط بنانے کی کوششوں میں چین کی پاکستان کی حمایت جاری رکھنے کا اعادہ کیا۔ انہوں نے پاکستان اور چین کے درمیان مالیاتی اور بینکنگ کے شعبوں میں تعاون کو مزید گہرا کرنے میں نائب وزیراعظم کے تعاون کو بھی سراہا۔

ملاقات کے دوران نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے گورننس، ریونیو اور کاروبار کرنے میں آسانی پر حکومت پاکستان کے اصلاحاتی ایجنڈے کا ذکر کیا۔ انہوں نے چین سے سرمایہ کاری کو پاکستان کی ترجیح کے طور پر بھی اجاگر کیا ۔ انہوں نے کہا کہ اس مقصد کے لیے جن ترجیحی شعبوں کی نشاندہی کی گئی ان میں زراعت، آئی ٹی، کانوں اور معدنیات اور قابل تجدید توانائی کے شعبے شامل ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.